English   /   Kannada   /   Nawayathi

آروی دیش پانڈے کے خلاف ضلع کانگریس لیڈران کی خفگی منظر عام پر(مزید خبریں )

share with us

بتایا جارہاہے کہ اجلاس میں شریک کئی لیڈران نے آروی دیش پانڈے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کاموں میں لاپرواہی کا الزام لگایا ہے جبکہ میٹنگ سے پہلے ضلع صدر بھیمنا نائک نے سب کو متنبہ کیا تھا کہ اجلاس کی خبر باہر نہ جانے پائے ، اس لیے تمام موبائیل ضلع صدر نے اپنے حوالے لیا تھا۔ اجلاس کے آغاز میں ہونپّا نائک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے بیٹے کے شکست کے بعد دیش پانڈے پوری طرح اپنے کاموں سے لاپرواہی برت رہے ہیں اور اپنے حماتییوں کو الگ نظر اور دوسروں کو الگ نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔ جہاں بھی ترقیاتی کام دیکھے جارہے ہیں وہاں صرف ٹھیکیدا رہی نظر آتے ہیں او راپنے پارٹی کے لیڈران کو پوری طرح بھلا بیٹھے ہیں ، انہوں نے مزید یہ الزا م بھی لگایا کہ کاروار میں شیواپرساد نامی شخص جبکہ کمٹہ ، بھٹکل اور سرسی میں راجو نامی ٹھیکیدار دیش پانڈے کے ساتھ ہمیشہ نظر آتے ہیں ا شوانندا ہیگڑے نے کہا کہ پرشانت دیش پانڈے کے شکست کے ذمہ دار ہم نہیں ہے ۔ضلع میں وزیر نے اپنے من پسند سرکاری نوکروں کو رکھامگر دیکھا جائے تو لوگ سبھا انتخابات میں قریب دس فیصد سرکاری لوگوں نے بھی پرشانت دیش پانڈے کو ووٹ نہیں ڈالا اس کا مطلب یہ ہے کہ جن کو قریب کررہے ہیں وہیں ان کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ 


ملکی : عورت کی لاش مشکوک حالت میں دریافت 

ملکی 28؍اکتوبر (فکروخبرنیوز) ملکی بس اسٹانڈ کے پچھلے علاقے میں مقیم ایک عورت کی لاش اس کے گھر میں مشکوک حالت میں پیر کی رات دریافت ہوئی ہے ۔ مہلوک عورت کی شناخت شانتا کوٹیم (65) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ عورت کی موت برتن دھونے کے لیے رکھے گئے ایک پانی کے کنٹینر میں گرنے کی وجہ سے ہوئی ۔اس حادثہ کا پتہ اس وقت چلا جب اس کے پڑوسی نے اس کی لاش گھر میں دیکھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ پڑوسی نے گھر کے سامنے کا دروازہ بھی دیررات گئے کھلا پایا تھا ۔ ملکی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا