English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھیک منگے نکلے لٹیرے؛داڑھی ٹوپی(مسلم حلیے) کے ساتھ مسجد میں گھسا کرتے تھے

share with us

جب کہ گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت اروند(19 مونو (44) اور جتیندر (34) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولس اس گروہ کا پردہ فاش کرنے میں اُس کامیاب ہوئی جب کہ پہلا ملزم اروند ،لنگی اور مسلم حلیہ اپنا کر شہر بھٹکل میں گونگا بن کر بھیگ مانگ رہا تھا، شک کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اس کو دھر لیا اور پولس کے حوالے کیا، پولس نے حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کی تو اس کے دو مزید ساتھی کہ کاروار کے شہر میں ہونے کی اطلاع دی اور اور ملزم ارون کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل پولس نے کاروار کے ایک علاقے سے ان دونوں کو گرفتار کرکے آج میڈیا کے سامنے پیش کردیا ،اور پولس نے بیان دیا کہ ان کاتعلق یوپی کے ضلع سلطان پور کے قصبہ دوباہہ سے ہے ۔ بھٹکل کے فاروقی مسجد اور موسیٰ نگر میں واقع عائشہ مسجد کی ڈبیوں کے علاوہ ڈارنٹا ندی کے پاس موجود مندر کی قیمتی اشیاء پرچوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس گروہ کا پردہ فاش ہونے کی وجہ سے بھٹکل میں انجام پانی والی چوری کی وارداتوں کا سراغ ملنے کا امکان ہے ۔ بھٹکل شہری پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ بھٹکل پولس کی اس کارروائی کو جہاں ستائشی نظروں سے دیکھا جارہا ہے وہیں اس بات کی بھی اُمید لگائی جارہی ہے ، حالیہ بھٹکل میں پیش بڑی چوری کی وارداتوں کو بھی فوری حل کرتے ہوئے عوام کے لیے راحت میسر کریں گے۔ بھٹکل شہری پولس تھانے میں مقدمہ درج ہے مزید تفتیش کئے جانے کی اُمید ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا