English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرالی : ایک ٹینکر نے دوسرے ٹینکر کو پیچھے سے دھکا دے دیا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ایک اور سڑک حادثہ میں بنگلورکی جانب جارہی تیز رفتارنجی بس لاری ٹینکر سے ٹکرانے کی وجہ سے لاری ڈرائیور کے زخمی ہونے کی واردات شیراڈی گھاٹ پر کل صبح پیش آئی ہے ۔ تیز رفتار بس لاری ٹینکر سے ٹکراتے ہی لاری ٹینکر کھائی میں گرگئی ۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق لاری ٹینکر ڈرائیور کو معمولی چوٹیںآئی ہیں ۔ بس پر سوار بعض افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ 


دو بہنیں تالاب میں گرکر ہلاک 

بیلگام 27؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تالاب سے پانی نکالنے کے دوران دو بہنیں تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات بیلگام ضلع کے چکوڈی کے قریب کیرور گاؤں میں کل پیش آئی ہے ۔ مہلوک لڑکیوں کی شناخت سریکھا (13) اور منگلا (12) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفیصلا ت کے مطابق یہ دونوں لڑکیاں اپنے دس سالہ بھائی کے ساتھ اپنے والد کے فارم جارہی تھیں ۔ راستے پر موجود تالاب سے جب منگلا پانی لینے گئی تو اس کا پیر پھسلا ۔ اس کو بچانے کے لیے سریکھا آگے بڑھی تو وہ بھی پانی میں ڈوب گئی ۔ بتایا جارہا کہ وہاں پر کوئی شخص موجود نہ رہنے کی وجہ سے ان کو نہیں بچایا جاسکا۔ پچھلے کچھ دنوں سے تیز رفتار بارش کی وجہ سے یہاں پانی بھر گیا تھا ۔ انکالی پولیس نے موقعۂ واردات کا معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے ۔ 


کنویں میں گرنے کی وجہ سے کانگریسی سرگرم رکن کی موت 

منی پال 27؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) حادثاتی طور پرکنویں میں گرنے کی وجہ سے ایک عمر رسیدہ شخص کے ہلاک ہونے کی واردات پرکلا میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک کی شناخت بھاسکر پجاری (56) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کو سیاست سے بڑی دلچسپی تھی اور علاقے میں کانگریس پارٹی کا سرگرم رکن تھا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کنویں سے باہر نکالی ۔ پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا