English   /   Kannada   /   Nawayathi

اچھی سرپرستی کی جائے تو نوجوان طبقہ اصلاحی کاموں میں آگے بڑھ سکتا ہے : مولانا انصار ندوی مدنی

share with us
مولانا موصوف اس موقع پر نوجوانوں کو اخلاق کے اصلاح پر اُبھارتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنا وقت فضول چیزوں میں ضائع کرنے کے بجائے اللہ کی عبادت میں گذرجائے تو اللہ کے نزدیک ان کا بڑا اعزاز ہوگااور قیامت کے دن عرش کا سایہ نصیب ہوگا۔۔ مولانا نے فیڈریشن کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہر میں مختلف تعلیمی اور سماجی ادارے موجود رہنے کے باوجود شہر کے اسپورٹس سینٹروں کو متحدہ پلیٹ فارم پر لانے کے لیے فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ تقریباً آج سے بائیس تےئیس سال قبل کا اس قیام میں لانے کے بعد 1996ء کے بعد اس کو مستحکم کیا گیا۔ مولانا نے تاریخ کی مثالیں پیش کرتے ہوئے نوجوانوں سے اس بات کا مطالبہ کیا وہ ہر وقت اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو فیڈریشن کے ذریعہ تقویت ملی ہے اور نوجوان ہی فیڈریشن کی جان ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ کا آغاز مولانا محمد ارشاد نائیطے ندوی کی تلاوت سے ہوا ۔ محمد شریم بن نصیر الدین آرمار نے نعت پیش کی اور فیڈریشن کی سالانہ رپورٹ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مولانا عرفان ایس ایم ندو ی نے پیش کی ۔ اس موقع پر اسٹیج پر تنظیم کے نائب صدر جناب ایس ایم سید پرویز اور فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور وغیرہ موجود تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا