English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُتراکنڑا ضلع کے گھاٹ سیکشن میں عنقریب دوڑے گی ریلیں(مزید خبریں )

share with us

ان باتوں کی اطلاع اُترکنڑا کے پارلیمان ممبر آننت کمار ہیگڈے نے سرسی میں جیت درج کرنے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس میں ظاہر ہوکر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے کہا کہ گھاٹ سیکشن میں موجود تمام تعلقہ جات کو سہولیات فراہم کے لیے ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے ، اس سلسلہ میں سروے کا ایک مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ دوسرا اور فائنل سروے ہونا باقی ہے۔ اس فائنل سروے کے لیے عنقریب ایک خصوصی ٹیم ضلع میں آنے والی ہے اور یہ ٹیم اس سلسلہ میں عوام سے مشورہ بھی کرے گی اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کرے گی ۔ مزید انہوں نے کہا کہ چونکہ ضلع میں عام عوام کے لیے سفری دشواریاں پیش آرہی ہیں اس وجہ سے مرکزی سرکار بیس نئے بس خریدنے کے لیے 95.8کروڑ روپئے منظور کیے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ پولیس اپنی حدود میں رہ کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے مگر کچھ شرپسند عناصر قانون کو ہاتھ میں لے کر پرسکون ماحول میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کو عنقریب منظر عام پر لایا جائے گا۔ 


سڑک حادثہ نے ایک اور شخص کی جان لی 

ساحلی پٹی پر رواں ہفتہ کا ساتواں سڑک حادثہ 

بنٹوال 26؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک کے ایس آرٹی سی بس اوور ٹیک کرنے کے دوران مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار کار سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک شخص کے ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھیانک واردات پتور کے قریب متور نامی علاقے میں آج پیش آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگلور سے پتور کی جانب جارہی کے ایس آرٹی سی بس منگلور سے مڈیکیری جارہی کار سے اوورٹیک کرنے کے دوران ٹکراگئی ۔ ٹکراؤ کی وجہ سے ڈرائیور موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بس ٹکراتے ہی کار کے پرخچے اڑگئے۔ مہلوک کار ڈرائیور کی شناخت یوسف نوفل ابن یعقوب مقیم پاڈل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ڈیرل کٹے کے قریب واقع افنان انٹرپرائزس کے نام سے ایک دکان چلا یا کرتا تھادکان کا مالک تھا ۔ مہلوک کی بہن کے مطابق اس کو سخت زخمی حالت میں منگلور کے یونیٹی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب اس حادثہ کی وجہ سے زخمی افراد کو بھی یونیٹی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس پر سوار چند لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں اس وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بنٹوال کے نجی اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا