English   /   Kannada   /   Nawayathi

گنیش تہوار(ہبا) کی مناسبت سے پولس تھانے میں امن طلب میٹنگ

share with us

اس موقع پر بی جے پی لیڈر گووندا نے کہا کہ ہنومان نگر ، کریکال وغیرہ میں کسی طرح کا اندیشہ نہیں البتہ چوتھنی کے قریب اس بات کا خدشہ ہے کہ شرپسندعناصر اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر ماحول میں کشیدگی لائے۔ ان تمام باتوں کا جواب دیتے ہوئے سرکل انسپکٹر مسٹر پرشانت نے کہا کہ کسی کو ایسی ذمہ داری دی جائے جو ایسے علاقے میں ٹیوب لائٹ وغیرہ کا نظام قائم کرے تاکہ بجلی کٹوتی کے باجود ٹیوب لائٹ جلتے رہیں اور شرپسند اپنے ارادے میں کامیاب نہ ہوں، اس کی ذمہ داری یہاں موجود ایک شامیانے کے ذمہ دار نے قبول کی کہ وہ ایسے علاقوں میں ٹیوب لائٹ وغیرہ کا نظام بحال کرے گا۔ اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے عہدیداران و اراکین اور بلدیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران ، سیاسی پارٹیوں کے نمائندے موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا