English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل روٹری کلب کے سماجی وفلاحی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں : جناب یوسف قاضیا

share with us

ا س موقع پر انہوں نے روٹری کلب کی کاوشوں پر کلب کے ممبران کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح سماجی و فلاحی کاموں میں آگے بڑھنے کی اُمید ظاہر کی اور رابطہ کی جانب سے دو لاکھ روپئے تعاون دئے جانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر یہاں موجود ڈاکٹر اسماعیل قاضیا نے بھی کئی ساری باتیں بیان کرتے ہوئے اپنی جانب سے پچاس ہزار روپئے تعاون دئے جانے کا اعلان کیا۔ ملحوظ رہے کہ قاضیا بردران کے بیانات سے پہلے بھٹکل روٹری کلب کے ممبر ڈاکٹر پربھو نے روٹری کلب کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف قسم کے مقابلے منعقد کرکے ان کے درمیان انعامات تقسیم کرتا ہے ۔ گاؤں اور دیہاتو ں کی خواتین کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کراتا ہے ۔ 1994-95سے یہ ادارہ سرکاری اداروں کے تعاون سے پولیو کے خاتمہ کے لیے بھی کوشش کرنے لگا ۔ اب اس اس کی خدمات کومزید وسعت دیتے ہوئے سلورجبلی کے موقع پراُس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر کے مشورے سے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈائیلاسیس کا قیام عمل میں لایا ۔ انہوں نے اس موقع پر اس مرض کے ذریعہ سے ہونے والی پریشانی اور بھٹکل کے اس کے قیام کی اشد ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ شہر کے اکثر مریض ڈائیلاسیس کے لیے کنداپور اور منگلور کا رخ کرتے ہیں ۔بھٹکل روٹری کلب کی جانب سے شہر کے سرکاری اسپتال میں ڈائیلاسیس کے قیام سے مریضوں کو ایک بہت بڑی پریشانی سے چھٹکارا ملا ۔واضح رہے کہ اس عید ملن کی تقریب کا آغازتلاوتِ قرآن پاک سے ہوا تھا جس کا اختتام جناب شاکر صاحب کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ شرکاء کے لیے بہترین عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا