English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوتھی جماعت کے معذور طالب علم کو زبردستی پیشاب پلانے کی شرمناک واردات

share with us

تفصیلات کے مطابق معذور طالب علم اسکول چھٹی کے بعد اپنے گھرلوٹ رہا تھا کہ وہ تین طلبہ جو چھٹی جماعت میں زیرِ تعلیم ہیں انہوں نے اس کے پاس موجود پانی کی بوتل چھین لی اور پیشاب کرکے زبردستی اس کو پینے پر مجبور کردیا ۔ معذور لڑکا جب گھر پہنچا تووہ اپنے ہی اندازمیں گھر والوں کو اطلاع کرنے کی کوشش کی مگر گھر والے نہیں سمجھ پائے مگر دوسرے دن جب لڑکا اسکول جانے سے انکار کیا تو والدین شک کرتے ہوئے اسکول پہنچے تب جاکر یہ شرمناک واردات منظر عام پر آئی ۔ بچوں کے خلاف پولس تھانے میں کیس درج کرایا گیا تو بیلتنگڈی پولیس نے یونیفارم میں ملبوس ملزم لڑکوں کو ریمانڈ ہوم بھیج دیا ۔ بچوں کی شیطانیت کی وجہ سے ملزم طلبہ کو ریمانڈ روم پر بھیجنے پر ان کے والدین نے سخت اعتراض جتایا ہے جب کہ ملزمل لڑکوں نے دوسرے دن پولیس کے ذریعہ ہراساں کیے جانے کا بہانہ کر اسپتال میں داخل ہوگئے ۔ بعضوں نے اسکول کے اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی مانگ کی ہے ۔ 


بیجاپور : باروچی نے اقامتی اسکول کی طالبہ کے ساتھ کی چھیڑچھاڑ 

ملزم گرفتار: ا س کا ساتھ دینے والی خاتون پر بھی مقدمہ درج 

بیجاپور 21؍ اگست (فکروخبرنیوز) بیچاپور کے المیلا رنامی اقامتی اسکول کی دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ ہاسٹل کے باورچی کی جانب سے چھیڑ چھاڑ کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ملزم کی شناخت جس کو پولس نے کل رات گرفتار کیا، وجئے کمار کی حیثیت سے کرلی ہے ۔جرم میں ساتھ دینے کے الزام میں ہاسٹل میں ملزم کے ساتھ کام کرنے والی خاتون جیوتی کے خلاف کیس درج کرلیا گیاہے ۔ملزم پر الزام ہے کہ گذشتہ چار سال سے وہ طالبات کے ساتھ بے ہودہ رویہ اختیار کئے ہوئے تھااور وقتاً فوقتاً جنسی ہراساں کیا کرتا تھا ۔واردات کے منظر عام پرآنے کے بعد المیلا ٹریڈرس تنظیم نے آج جمعرات کو المیلا اسکول کے بند کا اعلان کیا تھا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا