English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے برتن کے نام پر صندل اسمگل کرنے کی کوشش

share with us

یہ کنٹینر جب کولمبو پہنچا تو ڈی آر آئی افسران نے تفتیش کی مگر کنٹینر میں برتنوں کے بجائے کروڑوں روپئے مالیت کی لال صندل کی لکڑ ی برآمد ہوئی ۔ ڈی آر آئی افسران کی ٹیم نے فوری حرکت میں آتے ہوئے جہاز ایجنسی سے رابطہ کیا اور کنٹینر واپس منگلور لانے میں کامیاب ہوگئے۔ آج جب کنٹینر کھولا گیا تو اس سے چودہ ٹن لال صندل کی لکڑی برآمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپئے بتائی جارہی ہے ۔ 


 

سنمارگا کے ایڈیٹر سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے 

تیز رفتاری لاری بائک سے ٹکراگئی 

منگلور 20؍ اگست (فکروخبرنیوز) اُپن انگڈی میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ مہلوک کی شناخت ہفت روزہ اخبار سنمارگا کے ایڈیٹر نور محمد (74۹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وہ عشاء کی نماز ادا کرکے گھر لوٹ رہے تھے کہ پیچھے سے ایک لاری ان کی بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے ان کو گہرے زخم آئے۔ اسپتال پہنچانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔ مرحوم پچھلے 35سالوں سے ہفت روزہ اخبار’’ سنمارگا ‘‘ میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ادھرکچھ عرصہ سے وہ اس کی ادارت کی ذمہ داری بھی سنبھالے ہوئے تھے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا