English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرحوم ایس ایم یحیٰ جیسا ایماندار سیاست دان میں کہیں نہیں دیکھا : بی کے ہری پرساد

share with us

انہوں نے اس موقع پر جہاں اُترکنڑا کی خوبصورتی کا تذکرہ کیا وہیں ہندوستان کی خوبصورتی اور یکجہتی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہندایک ایسا واحد ملک ہے جہاں چھ بڑے بڑے مذاہب بستے ہیں ۔ کئی ہزار زبانیں بولی جاتی ہیں ،ساری برادریاں آباد ہیں لیکن ان سب کے باوجودسب لوگ پر امن ،بھائی چارگی کے سایے میں جی رہے ہیں ۔ملک کو تقسیم کرنے والے اور چھپن اینچ کی چھاتی کے بارے میں بات کرنے والوں پر براہ راست انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مان لیا جائے کہ کانگریس نے کچھ نہیں کیا تو ٹھیک ہے مگر ہم نے اب تک ملک کو تقسیم کرنے کا کام نہیں کیا ۔انہوں نے اس موقع پر مہاتما گاندھی کے قاتلوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے سب پہلے دہشت گرد یہی لوگ تھے۔ مجلس اصلاح تنظیم کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کام میں جہاں وسعت لانے کی ضرورت ہے اسی طرح دنیا کے سامنے ان کارناموں کو لانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ سیاسی و سرکاری کاموں کے حصول میں معاون بن سکے ۔ انہوں نے آخر میں تنظیم کی جانب سے دئے گئے میمورنڈم کے مسائل کو بیان کرتے ہوئے تمام مسائل کو حتی الامکان حل کرنے کا تیقن دلایا ، جس میں سرِ فہرست ، نیشنل ہائی وے، بنیادی مسائل ،میڈیکل کالج و غیرہ ہے ۔ اس موقع پر انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب یس ایم سید خلیل الرحمن نے بھی بیان کرتے ہوئے بھٹکل کی بدنامی کے سلسلہ میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں سب طبقے کے لوگ بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں لیکن فضا ایسی بنائی گئی ہے کہ اس کو بدنام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے برملا اس کا اظہار کیا کہ بھٹکل وہ واحد علاقہ ہے جہاں کے دس ہزار لوگ پردیس میں بستے ہیں اور ہندوستان کی معیشت کو تقویت پہنچانے میں مدد کررہے ہیں۔ اس سے قبل تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے بھی تنظیم کے سلسلہ میں مکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اس کی خدمات کو عوام کے سامنے رکھا اور میمورنڈم میں درج شدہ مسائل کو ان کے سامنے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ واضح ہے کہ اس عید ملن کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری نے تنظیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ جناب ایس ایم پرویز نے مہمانوں کا تعارف اور حاضرین کی خدمت میں استقبالیہ کلمات پیش کیے ۔ نظامت کے فرائض جناب عبدالرقیب ایم جے نے انجام دئیے ۔ شکریہ کے کلمات محمد حسین کھروری نے پیش کیے ۔ اور بعد نمازِ مغرب تما مہمانان کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا