English   /   Kannada   /   Nawayathi

15اگست ’’یومِ آزادی کے عین ایک دن قبل ...!

share with us

جن کی شناخت شیلیش (38) اس کی بیوی سویتا (30) ودیا لکشمی (10) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق سویتا اور ودیا لکشمی کی لاش اس کے کمرے سے جبکہ شلیش کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔پولس کے بیان کے مطابق انہوں نے اپنے پیچھے چار صفحات پر مشتمل ایک ڈیتھ نوٹ چھوڑا ہے جس میں موت کی وجہ معاشی مجبور ی بتائی گئی ہے ۔ سویتا اور لڑکی کے سلسلہ میں زہر کھاکر خودکشی کرلینے کے سلسلہ میں شک ظاہر کیا گیا ہے ۔ خودکشی کی واردات 12اگست کو ہی پیش آنے کی بات بتائی گئی ہے ۔عمارت کے چوکیدار نے معمول کے مطابق پچھلے دو دنوں سے ان کے گھر سے کسی کی بھی چہل قدمی نہ دیکھ کرشک کرتے ہوئے دروازہ کھٹکایا جس پر کوئی جواب نہیں ملا ۔گارڈ نے اس کی اطلاع پڑوسیوں کو کر دی ۔ دورازہ توڑکر اندر داخل ہوئے تو تینوں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ اُروا پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور سرکل انسپکٹر رام چندرا کی قیادت میں مزید تحقیقات کی جاری ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا