English   /   Kannada   /   Nawayathi

نظامِ حکومت کو کوسنے کے بجائے اس کا حل تلاش کریں: مولانا محمدالیاس ندوی

share with us

ان خیالات کا اظہار مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے کیا ۔ وہ کل شام بعد نمازِ عصر لائن اسپورٹس سینٹربھٹکل کی جدید عمارت میں لائن تعلیمی ایوارڈ کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے اس موقع پر یہاں موجود طلباء کو آئی اے ایس سطح کے تعلیمی صلاحیت پیدا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شان ایمان ہے ، ہمارا تشخص اسلام ہے ۔ حکومتی نظام جتنا بھی خراب ہو لیکن دینی تشخص کے ساتھ ہم اس میدان میں رہیں دنیا متاثر ہوتی ہے اورایسی عزت ہمارے قدم چومے گی جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ مولانا موصوف نے کہا بصارت کے ساتھ بصیرت کا دامن تھانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ بصیرت والا کل کے فائدہ پر آج کے نقصان کو ترجیح دیتا ہے ۔ ایسے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے جو تعلیمی رخ کو موڈ دے ۔ معاشرہ میں اثر انداز ہونے کے لیے حصول تعلیم نہ ہو بلکہ ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو حکومتوں کو متاثر کرسکے۔تعلیم کے تعلق سے ابھی تک شعور ہماری قوم میں پیدا نہیں ہوا ہے ۔ مولانا موصوف کے علاوہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا عبدالباری ندوی نے اخلاق کی درستگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لائن اسپورٹس سینٹر کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی ۔ محترم مولانا خواجہ ندوی(قاضی خلیفہ جماعت المسلمین) نے اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے حصول تعلیم کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ انجمن کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرحیم جوکاکو ، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب قاضیا یونس ،لائن اسپورٹس سینٹر دبئی کے رکن انتظامیہ جناب سمیر کے ایم بھی اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر شرکاء کے درمیان ٹوکن تقسیم کیے گئے جس کا پروگرام کے آخر میں لکی ڈرا کیا گیا اور بہترین انعامات سے نوازا گیا ۔علاوہ ازیں لائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے سال - 14 2013 ؁ء میں تعلیمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ممتاز طلباء وطالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے اور ان کی ہمت افزائی کی گئی ۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز عبدالدائم ابن محمد یاسر فکردے کی تلاوت سے ہوا اور نعت قدامہ ابن محمد نعیم موٹیا نے پیش کی ۔ لائن اسپورٹس سینٹر کا ترانہ پیش کرنے کی ذمہ داری مولوی محمد اسامہ آرمار ندوی اور محمد شکیل نے انجام دی جبکہ استقبالیہ کلمات مولانا عبدالمعید شینگری ندوی نے اور لائن اسپورٹس سینٹر کا تعارف محمد یوسف برماور نے پیش کیا ۔نظامت کے فرائض مولوی ابرارالحق ندوی نے انجام دئیے ۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا محمد اقبال ملا ندوی کے صدارتی کلمات اور دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔
انعامات حاصل کرنے والے ممتاز طلباء وطالبات کی تفصیلات حسبِ ذیل ہے۔
اسیلہ بنت محمد ابراہیم مصباح سینٹ جوزف ہائی اسکول کیرلا پی یوسی سال دوم % 94.68
راسخہ جبین بنت مولوی محمد جنید موٹیا انجمن پویو کالج بھٹکل پی یوسی سال اول % 90.00
نہٰی فرقت بنت محمد ہاشم کولا انجمن گلرز ہائی اسکول بھٹکل آٹھویں جماعت % 90.63
محمد فضالہ ابن محمد حسین عسکری گرین ویلی نیشنل اسکول شیرور آٹھویں جماعت % 90.52
فریحہ تعبیر بنت محمد عمران یس ایم انجمن نگلش میڈیم پرائمری اسکول بھٹکل ساتویں جماعت % 97.00
فاطمہ سلافہ بنت شمس الدین مقری شمس انگلش میڈیم اسکول بھٹکل ساتویں جماعت % 94.00
عبدالجامع ابن عبدالباسط ڈی انجمن نور پرائمری اسکول بھٹکل ساتویں جماعت % 92.00
اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والے ایوارڈ یافتہ طلباء 
مولوی محمد میراں انفال ابن نورالحسن آرمار فاضل ندوۃ العلماء لکھنو 
مولوی محمد اسامہ ابن نورالحسن آرمار فاضل ندوۃ العلماء لکھنو 
ڈاکٹر فاطمہ تہامی بنت نورالمبین شینگیری ایم بی بی ایس 
محمد وسیم ابن محمد حبیب باشاہ اسرمتا ایم بی اے 
ثمامہ محمود ابن محمد نعیم موٹیا ایم بی اے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا