English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم پہنچی بھٹکل(مزید خبریں )

share with us

اخبارات لکھتے ہیں کہ اے ٹی ایس ٹیم کے بھٹکل دورے کے خبر کی تصدیق بھٹکل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس متھوراجو نے کی ہے ۔ مذکورہ ملزمین پر الزام ہے کہ انہو ں نے بشمول جئے پور بم دھماکے ملک کے مختلف بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ اے ٹی ایس ٹیم کے انسپکٹر ماجی لال، کیلاش اور باجی راؤ نے بھٹکل کا دورہ کیا تھا،مزید لکھا گیا ہے کہ اے ٹی ایس کو شک ہے کہ یہ دونوں ملزمین پاکستان کے کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ 


کاسرگوڈ : پندرہ سالہ لڑکی کی پراسرار موت 

نوجوان پولیس حراست میں 

کاسرگوڈ13؍ اگست (فکروخبرنیوز)ایک پندرہ سالہ لڑکی کی ہوئی مبینہ موت کے سلسلہ میں پولیس نے ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق آٹو رکشہ ڈرائیور کے وی رمیش کی بیٹی جشنانامی ایک لڑکی جو کہ آٹو ڈرائیور کے وی رمیش کی بیٹی ہے اس کی لاش جو کہ آگ میں جھلسی ہوئی تھی مشکوک حالت میں گھر کے باورچی خانے سے دریافت ہوئی تھی ۔ جشنا ہائر سیکنڈری گورنمنٹ اسکول ادی نور کی دسویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ بتایا جارہا ہے جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا ۔ حادثہ کا پتہ اس وقت چلا جب مقامی عوام کو اس کے گھر کے باورچی خانے سے جلنے کی بو آنے لگی ۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 


آٹو ڈرائیور قتل معاملہ میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا 

بنٹوال 13؍ اگست (فکروخبرنیوز) آٹو ڈرائیور محمد رفاعی قتل معاملہ میں بنٹوال پولیس نے اب تک تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت محمد آصف ، سراج الیاس اور دھنراج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آصف نے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ دیگر دو ملزموں نے اس کی مدد کی تھی ۔ پولیس ایک اور ملزم کی تلاش میں ہے ۔ شبہ ہے کہ رفاعی کا قتل ڈیڑھ مہینے پہلے ہوئے نوشاد کے قتل کا بدلہ ہے اور اتفاق سے رفاعی نوشاد قتل معاملہ کے ملزم کا بھائی ہے ۔ملحوظ رہے کہ 10؍ اگست کی صبح آٹو ڈرائیور محمد رفاعی کی لاش مشکوک حالت میں دریافت ہوئی تھی اور قتل کاشبہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا