English   /   Kannada   /   Nawayathi

باب بحرین میں نوائط محفل کی جانب سے نوائطی گیت ومشاعرہ کا انعقاد

share with us

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسان زندگی میں چاہے جتنی بھی دولت کمالے ،مگر وہ اپنی آخری منزل کو چندہ کردہ جنازے پر ہی جاتا ہے ، لہٰذا اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے قوم کی خدمت کے لیے آگے بڑھنا چاہے انہوں نے انسان کی سوچ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مولوی چندے کے لیے جاتا ہے ہم اپنامنھ بگاڑ لیتے ہیں وہیں اگر کوئی سرکاری افسرآئے تو ا س کی عزت دل وجان سے کرتے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ سرکاری افسر ہماری کوئی بھلائی نہیں چاہ رہا جب کہ مولوی ہمارے آخرت کی فکر کرتے ہوئے ہمارے نسلوں کو دین پر باقی رکھنے کی جستجو کررہا ہے ۔انہوں نے اس نشست میں بھی عوام پر زور دیا کہ وہ سیاسی استحکام کو مضبوط سے مضبوط بنا کر سرکار میں اپنا ایک ٹھکانہ بنائیں ۔ ملحوظ رہے کہ اس خوبصورت محفل میں نوائطی گیت مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں بچوں نے مختلف شعراء کا کلام پیش کرتے ہوئے پروگرام کو مزیددلچسپ بنایا ۔ شعراء نے دلچسپ اور انوکھے انداز میں اپنا کلام پیش کیا جس میں جناب خواجہ عثمان جبالی نے سونا اسمگلنگ پر مزاحیہ تنقیدی نظم پیش کرتے ہوئے حاضرین سے داد تحسین حاصل کی وہیں عبدالعلیم شاہین نے بھی سامعین کو محظوظ کیا ۔وہ شعراء جنہوں نے اپنا کلام پیش کیا ان میں سر فہرست محمد علی پرواز ، صادق نوید ، حنیف شاہ شبنم ، مصطفی تابش ، عبداللہ رفیق ، ابوبکر مالکی ، اقبال سعیدی ، عفان بافقی ، اشرف برماور اور صادق اسرمتا وغیرہ ہیں ۔ علاازیں احمد رضا ، عکیف ، تدلیف ، نور عرفات ، محمد عمر ، ابوذر ، رفیف اور سمیر قاضیا نامی طلباء نے نوائطی گیت میں حصہ لیا تھا۔قریب رات پونے دو بجے یہ پروگرام اختتام کو پہنچا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا