English   /   Kannada   /   Nawayathi

ندی اور دریا کے سنگم کے قریب اونچی لہر کے سخت تھپیڑے نے ماہی گیر کشتی کو اُلٹ دیا

share with us

یہ حادثہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے تینگن گنڈی ساحل پر پیش آیا ۔ فکروخبر کے مطابق کشتی پر سوار چار افراد کی شناخت محمد سعودڈانگی (30) عبداللہ ڈانگی(32) قاسم بھنڈی(45) اور محمد حسین ملا (33) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو ایک دوسری کشتی پر سوار دوسرے ماہی گیروں نے سخت محنت کے بعد بچالیا۔ جس میں محمد قاسم اسپو نے بھرپور کوشش کی اور ڈوبے ہوئے افراد کو ساحل پر لے آئے ۔کشتی کو ساحل پر لینے کے لیے کئی ساری کشتیاں مدد کے لیے پہنچی لیکن اس دوران افسوس اُس وقت ہوا جو اسی طرح کے حادثات سے نمٹنے کے لیے تعین کردہ کوسٹل سیکوریٹی گارڈکے جوان تماشائی بنے رہے ۔ اسپیڈ بوٹ ہونے کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں کی جبکہ کئی سارے لوگ چھوٹی کشتی(سمکو) کے ذریعہ جائے حادثہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ تادم تحریر کشتی ابھی بھی پانی میں پھنسی ہوئی ہے اور اس کو کنارے لگانے کے لیے لوگ کوشش کررہے ہیں۔ تیز لہروں کی وجہ سے کشتی کو بہت نقصان پہنچا ہے اور اس کی مالیت کا اندازاہ تقریباً چار سے پانچ لاکھ روپئے بتایا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا