English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل ریاستِ کرناٹک کا کوہِ نور ہے : سی ایم ابراہیم

share with us

انہوں نے جہاں کئی ساری باتیں کہیں وہیں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ میڈیکل کالج اور دیگر بورڈ کے چیرمین عہدے کے لیے جو درخواستیں دی گئی ہیں اس پر ضرور بالضرور غور وخوص کرکے عملی جامہ پہنایا جائے گا، انہوں نے بھٹکل کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ پڑھائی مکمل ہونے کے بعد خدمتِ خلق کے غرض سے کام پرلگ جائیں، یہاں کے لوگ خود مختار ہیں اور کسی کے محتاج بھی نہیں ہیں، لہٰذا دائرہ کار کو وسیع بنا کر حکومت سے اپنی بات منواسکتے ہیں۔نارتھ کینرا سیاسی اعتبارسے بہت ہی کمزور ہے اور اس میں ایک ہی شہر مضبوط ہے وہ ہے بھٹکل مگر اس کے دائرہ کار کو وسیع بنانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے اس موقع پر اپنے دائرہ کار میں ہونے والی تمام تر کوششوں کو کرنے کا تیقن دلایا ۔ملحوظ رہے کہ موصوف مہمان کے خطاب سے پہلے سیکریٹری تنظیم جناب الطاف کھروری صاحب نے تنظیم کا مختصر تعارف کرایا، اس کے بعد تنظیم کے صدر جناب کے ایم مزمل صاحب نے بھٹکل کے تعلیمی و دیگر مسائل کو سامنے رکھا۔ مولوی عزیز الرحمٰن صاحب کے تلاوتِ قرآن پاک سے شروع ہونے والا یہ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا