English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے حفظِ قرآن کے عالمی مسابقہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ابراہیم شاہ بندری کو اعزاز سے نوازا گیا

share with us

بھٹکل27؍ستمبر2023 (فکروخبرنیوز) مکہ مکرمہ میں منعقدہ حفظِ قرآن کے عالمی مسابقہ میں دوسرا پوزیشن حاصل کرنے والے ابراہیم فہیم شاہ بندری کے اعزاز میں آج بعد نمازِ مغرب مخدومیہ جمعہ مسجد میں جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کی جانب سے ایک نشست منعقد کی گئی جس میں ان کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی گئی۔

اس موقع پر مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ آج یہ خبر سن کر اور دیکھ کر رشک ہورہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس اعزاز سے حافظ ابراہیم کو نوازا۔ عالمی مسابقوں میں شرکت کرنا ہی بڑے اعزاز کی بات ہے اور مسابقے میں نمبر پر آنا یہ ضمنی چیز ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے دونوں اعزاز سے نوازا۔ مولانا نے مزید کہا کہ ان حفاظ کی داد دینی چاہیے جو حفظِ قرآن کے مسابقہ میں شرکت کرتے ہیں ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہیں اپنے حفظ پر کامل اعتماد ہے۔  

مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی اور مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے بھی حافظ ابراہیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عجمی کے عرب میں جاکر قرآن کریم کے مسابقہ میں شرکت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور یہ بھی بڑا اعزاز ہے کہ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے حافظِ قرآن ابراہیم نے ہندوستان  کی نمائندگی کی اور 117 ممالک کے 166 مساہمین میں زمرہ پانچ پاروں کے حفظِ قرآن مسابقہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ اعزاز صرف حافظ ابراہیم اور ان کے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور جملہ اہالیانِ بھٹکل کے لیے بھی اعزاز ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ نور حلقہ ، جماعت المسلمین مخدومیہ جمعہ مسجد وغیرہ کی طرف سے حافظ ابراہیم کی شال پوشی کی گئی۔

اس موقع پر بھٹکل کی معلومات پر مشتمل مولانا شعیب جوکاکو ندوی کی کتاب کا بھی اجراء عمل میں آیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا