English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو ہو رہا ہے انوکھے طرز کا‌مشاعرہ : ‌باذوق احباب سے شرکت کی اپیل

share with us

بھٹکل 26؍ ستمبر 2023 (پریس ریلیز) بعثت رسول انسانی تاریخ کا وہ انقلاب ہے جس کی نظیر نہیں ملتی،آپ کی بے مثال شخصیت اور حسن‌اخلاق کے جوہر نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ دور نبوی سے آج تک شعراء کرام آپ کی محبت ‌میں نعت پاک کے نذرانہ پیش کرتے آئے ہیں، ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے بھٹکل میں ہرپل آن لائن ‌کی جانب سے نعتیہ طرحی مشاعرہ منعقد کیے جانے کی خبر دیتے ہوئے ہرپل آن لائن کے مشاعرہ و فروغ ادب کمیٹی کے میڈیا کوارڈینیٹر بشار رکن الدین ندوی نے ان خیالات کااظہار کیا۔ میڈیا کوارڈینیٹر نے مزید بتایا کہ بھٹکل کے مؤقر سماجی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم میں ہونے والے اس مشاعرے میں بھٹکل و اطراف کے کہنہ مشق اور نوآموز قلمکار شریک ہو رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ ہر پل آن لائن ڈاٹ کام کی فروغِ ادب و مشاعرہ کمیٹی  پچھلے کئی ماہ سے سر زمین بھٹکل کی ادبی فضاء کے جمود کو دور کرتے ہوئے صالح اور تعمیر پسند ادب کی ترویج کے لئے کوشاں ہے جس کے تحت اب تک تقریبا طرحی و غیر طرحی‌پانچ مشاعروں کا کامیاب انعقاد کیا جا چکا ‌ہے۔

 ربیع الاول کے مہینہ کی مناسبت سی اس مرتبہ طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے لئے باقاعدہ مصرعہ طرح دیاگیا ہے، یہ مشاعرہ ان شاء اللہ 12 ربیع الاول مطابق 28ستمبر جمعرات شب سوا نو کو منعقد ہوگا۔ جس میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی اور معروف مصنف ومحقق ڈاکٹر شاہ رشاد‌ عثمانی‌شریک رہیں گے اور ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب مشاعرے کے صدارت فرمائیں گے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی جارہی ہے کہ اس نعتیہ مشاعرہ میں شرکت فرماکر مستفید ہوں اور اپنے اندر عشق نبوی کی شمع فروزاں کرے۔

میڈیا کوارڈینیٹر مشاعرہ کمیٹی

 بشار  رکن الدین شیکرے ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا