English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکشہ ڈرائیورستیش نے قائم کی ایمانداری کی مثال : سات لاکھ روپیے کا چیک اور اہم دستاویزات کیے واپس

share with us

اڈپی : 24 ستمبر2023 (فکروخبرنیوز) رکشہ ڈرائیور نے مسافر کے چیک اور اہم دستاویزات واپس کرتے ہوئے ایمانداری کی ایک مثال قائم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب اننت دیواڈیگا نامی مسافر 18 ستمبر کو منی پال سے اڈپی کے سفر کے دوران ستیش کے آٹورکشا میں سات لاکھ روپیے کا چیک اور اہم دستاویزات بھول گیا۔ اس معاملے کی اطلاع ایسوسی ایشن کے صدر وجے پتھران ہیرے بیٹو کو دی گئی تھی۔

رکشہ ڈرائیور نے دیکھا کہ مسافر چیک اور اہم دستاویزات بھول گیا تو اس نے رکشہ یونین کے ذمہ داران سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد منی پال پولیس کی موجودگی میں چیکس اور دستاویزات اننت دیواڈیگا کو سونپے گئے جس میں اسوسی ایشن کے چیف سکریٹری سنتوش شیٹی اور دیگر قابل ذکر افراد بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا