English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاویری آًبی تنازعہ : ایڈی یوروپا ، بومئی سمیت سینئر بی جے پی لیڈران حراست میں

share with us

بنگلورو23؍ ستمبر2023:  کرناٹک کے سابق وزرائے اعلیٰ بی ایس یدیورپا اور بسواراج بومائی اور سینئر بی جے پی لیڈروں کو ہفتہ کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا، ایک میگا احتجاجی ریلی کے دوران انہوں نے دریائے کاویری کا پانی تمل ناڈو کو دینے کے حکومتی اقدام کی مخالفت میں ہورہے احتجاج میں شریک تھے۔

بی جے پی لیڈروں نے ہفتہ کو شہر کے میسور بینک سرکل کے قریب ریلی نکالی، جس میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا اور الزام لگایا کہ  ان کی حکومت کے اس اقدام سے کرناٹک خاص طور پر کسانوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

احتجاجی قائدین نے ریلی کے دوران روڈ بلاک بھی کیا، جس کے بعد شہر کے پولیس افسران نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا، جن میں سابق وزیراعلیٰ اور قائدین یدیورپا، بومئی، سابق ڈپٹی سی ایم گووند کرجول، ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن اور ایم ایل سی نارائن سوامی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا