English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : تین کے بعد اب چھ نائب وزرائے کا مطالبہ

share with us

بنگلورو23؍ ستمبر2023: کرناٹک میں کانگریس کے سینئر قانون ساز بسواراج رائریڈی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاست میں تین نئے نائب وزیر اعلیٰ (ڈی سی ایم) کی تقرری کے لیے وزیر کے این راجنا کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ ہفتہ کے روز ایک پریس بیان میں رائے ریڈی نے نہ صرف اس مطالبے کی تائید کی بلکہ نئے ڈی سی ایم کی تعداد بڑھا کر چھ کرنے کا مشورہ دیا۔

رائے ریڈی نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر راجنا نے ایک مناسب مطالبہ کیا ہے، اور میں اس کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ کانگریس پارٹی تمام مذاہب اور ذاتوں کی نمائندگی اور حمایت کرتی ہے۔ میں تجویز کرتا ہوں کہ کرناٹک 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے چھ نئے نائب وزیر اعلیٰ کا تقرر کرے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدام سے نہ صرف مختلف مذاہب اور ذاتوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ کرناٹک کے اندر مختلف زونوں کے لیے مساوی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ رائریڈی نے مزید وضاحت کی کہ پارٹی قائدین کا خیال ہے کہ ڈی سی ایم کے اضافی عہدوں کی تشکیل سے پارٹی کی زیادہ تعداد میں لوک سبھا سیٹیں جیتنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا