English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہیلتھ آفیسر مسقط ڈاکٹر وسیمہ کی خدمات ہوچکی ہیں شروع : بسترِ مرگ کے مریضوں کا کررہی ہیں مفت علاج

share with us

بھٹکل20؍ ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام بسترِ مرگ کے مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر وسیمہ ایوب سدی باپا کی خدمات دستیاب ہیں جس کا آغاز کل 19 ستمبر سے ہوچکا ہے۔

سکریٹری جنرل رابطہ سوسائٹی بھٹکل جناب عتیق الرحمن منیری نے فکروخبر کو بتایا کہ جن گھروں میں بزرگ بیمار ہیں۔ ان کے علاج و معالجہ کے لیے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ وزارتِ صحت مسقط میں ہیلتھ آفسیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر وسیمہ ایوب سدی باپا کی خدمات اب حاصل رہیں گی جن کا اپائمنٹ حاصل کرنے کے لیے 9148448127 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان بزرگوں کے علاج ومعالجہ میں رابطہ کی جانب سے آمدورفت کے لیے سواری کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر وسیمہ اب سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کا بھی تعاون حاصل کریں گی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر وسیمہ سابق جنرل سکریٹری انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب ظفر معلم صاحب مرحوم کی دختر ہیں جو گذشتہ تیس سالوں سے وزارتِ صحت مسقط میں ہیلھ آفیسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ نے میٹرک امتحان ضلع اورنگ آباد میں دیا جہاں انہوں نے پورے ضلع میں ٹاپ کیا ۔ اس کے بعد ممبئی کے گرانٹ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور اپنے ازدواجی زندگی شروع کرنے کے بعد مسقط روانہ ہوئی جہاں اب وہ وزارتِ صحت مسقط میں ہیلتھ افسر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا