English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی ۔ جے ڈی (ایس) اتحاد کے بعد سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ : جانیے سابق وزیر اعلیٰ بومئی نے کیا کہا؟؟

share with us
karnataka news, karnataka, bjp, jds, bjp jds, bommai,

منگلورو 14 ستمبر2023: بی جے پی- جے ڈی (ایس) اتحاد کے بعد اب سیٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں دونوں پارٹیاں الجھن کی شکار ہیں۔  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے منگلورو میں  کہا سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے۔ سینئر قائدین اس پرفیصلہ کریں گے۔

ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے اعلان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت بیدار ہونا چاہیے تھا جب مانسون کے نشان تک نہیں تھا۔ انہوں نے رپورٹ حاصل کرنے اور خشک سالی کا اعلان کرنے میں تاخیر کی ہے۔

اب جبکہ مانسون تقریباً ختم ہو چکا ہے، کسانوں کی مدد نہیں کی جا سکتی۔ اس لیے حکومت کو کم از کم فصل کے نقصان کا معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔ ہم نے مرکز کی ہدایات کا انتظار کیے بغیر اپنی مدت کے دوران سیلاب کے ایک ماہ کے اندر معاوضہ ادا کر دیا تھا۔

موجودہ حکومت کہتی ہے کہ وہ مرکز کی شرائط پر معاوضہ ادا کرے گی۔ وہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد نہیں کرنا چاہتے۔ وہ لنگڑے بہانے  بنارہے ہیں۔ انہوں نے کسانوں کو 25,000 کروڑ روپے کے قرض کے بجائے صرف سات کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔

چیترا کنداپورہ معاملہ میں بومئی نے کہا کہ بی جے پی کا اس کیس سے کہیں بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیس میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے۔ تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔ جب ایسے عناصر پارٹی کا غلط استعمال کریں گے تو بی جے پی اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچے گی۔

مقدمے میں سرکردہ لیڈروں کے نام سامنے آنے والے بیان پر بومئی نے کہا کہ ناموں کو سامنے آنے دیں۔ تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد سزا کے مستحق ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا