English   /   Kannada   /   Nawayathi

لڑکی کے بھیس میں بھیک مانگنے والا بھکاری دھر لیا گیا

share with us

۔ منگلا مکھی نامی تنظیم کی لیڈر چترا نامی عورت ہے ۔لڑکے نے کہا کہ ہم لوگ حلیہ بدل کر بھیک مانگتے ہیں اور عورت جیسے نظر آنے کے لیے کبھی کبھی طبی امداد بھی لیتے ہیں، ہر دن شہر بدل بدل کر بھیک مانگنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اس سے جو حاصل ہوتا ہے اس کا کچھ حصہ منگلا مکھی نامی تنظیم کو دینا پڑتا ہے ۔ ریلوے اڈے کے قریب مقیم ایک عورت سے بھیک مانگنے کے لئے اس کے بچے کو لیا جاتا تھا ،مگر بچے کا کرایہ دن کا 400روپئے ہونے وجہ سے کی مانگ کی وجہ سے اب اکیلے ہی بھیک مانگ رہا ہوں ۔ گھر میں غربت ہونے کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے اس کی چال ڈھال پر شک ہونے کی وجہ سے عوام نے اس کوپکڑ کر پولس کے حوالے کیا تھا۔ 
بھیس بدلنے اور بھیک مانگنے کی ابتدائی سوال پر لڑکے کا جواب تھا کہ سبھرامنیا میں واقع ایک اسکول کے سالانہ جلسے میں اُس نے ناچ گانے میں حصہ لیا تھا۔ یہ دیکھ کر اس وقت وہاں موجود چترا نامی عورت میسور میں پروگرام ہونے کا بہانہ بنا کر گھر والوں کو بھروسے میں لیا اور اسے میسور لے گئی۔ جب یہ میسور پہنچا تو وہاں چترا نامی عورت کے پاس اور بھی کئی لڑکے تھے۔چترا نامی عورت نے اس کو عورت کا بھیس دے کر بھیک مانگنے پر مجبور کیا۔ یہاں پوری طرح تربیت دینے کے بعد پھر لڑکوں کو انہی کے گاؤں میں بھیک مانگنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ پولس معاملے کی سنجیدگی کو دیکھ کر سہاس کے بیان کے مطابق تحقیقات کررہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا