English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر کا سارا اسٹاف ہر میدان میں ماہر ہو: ایڈیٹر انچیف

share with us

مولانا موصوف نے اس موقع پر کہا کہ فکروخبر کے منظرِ عام پر لائے جانے کا مقصد تجارت نہیں بلکہ دعوتِ دین ہے۔ فکروخبر کی مقبولیت پر اللہ کا شکر بجالاتے ہوئے پیچھے دیکھنے کے بجائے مزید نئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ ہم سب کو کا م کرنا ہے ۔ ابھی تو ہمارا آغاز ہے ، اگلے دنوں میں ذمہ داریاں بڑھتی جائیں گی، فکروخبر ادارے کے ساتھ دیگر ویب سائٹس اور بہت سارے منصوبے جڑتے جائیں گے۔ اس موقع پر فکروخبر کے ایڈیٹر مولانا انصار عزیز ندوی ، کوئیز مقابلے کے انعقاد کی تفصیل اور دیگر کچھ اہم امور عملے کے سامنے رکھنے کے بعد رائے مشورے لیتے ہوئے مولانا موصوف کا فیصلہ اسٹاف کے سامنے رکھا۔ اس موقع پر مولانا عبدالاحد ندوی، مولانا عبدالمغنی اکرمی ندوی ، مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی ، جناب محمد نوید مصباح ، جناب رحمت اللہ ، جناب زبیر مالکی اور جناب صدیق سعدا موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا