English   /   Kannada   /   Nawayathi

مخدوم کالونی :گھر سے باہر پارک کی گئی سواریاں اب محفوظ نہیں ؟؟

share with us

یہاں فکروخبر سے گفتگو کرتے ہوئے بائیک کے مالک جناب عبدالقادر صاحب کا کہنا تھا کہ رات ڈھائی بجے میری گاڑی پوری طرح شعلوں کی لپیٹ میں تھی، کھڑکی کے باہر شعلوں کو دیکھ کر باہر آئے مگر تب تک چڑیاں کھیت چگ کر اُڑنچھو ہوگئی تھیں، اسی طرح ان کے پڑوسی جناب ایس ایم جعفر صاحب کا کہنا تھاکہ صبح نماز کے لیے اُٹھے تو گھر کے باہر کھڑی کی گئی ایکٹوا پوری طرح جل کر ڈراؤنا روپ دھار چکی تھی۔ 
گاڑیاں جلائے جانے کی ابھی تک کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی ہے، مقامی پولس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مگر پھر بھی سوچنے کی بات ہے کہ کیا واقعی اب مخدوم کالونی یا بھٹکل میں گھروں کے باہر ہماری سواریاں محفوظ نہیں ، یا پھر کچھ شرپسند جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کررہے ہیں جس سے پرامن ماحول میں کشیدگی لائی جاسکے، یا پھر آپسی بیر اورعداوت کا نتیجہ ہے کہ کسی نے اس طرح رات کے آخری پہر میں دشمنی نکالی،یہ تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل پائے گا، مگر عوام نے پولس انتظامیہ سے پرزور مانگ کی ہے کہ جلد سے جلد شرپسندوں کا سراغ لگا کر اس طرح کی واردات کے پیچھے چھپے ان کے اصل مقصد کو بے نقاب کیا جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا