English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاموش !.........اُس گھر میں کچھ ہے ؟؟؟

share with us

اس منظر کا دیدار کرتے ابھی حیرانی کے عالم میں ہی رہتے ہیں کہ اچانک گھر میں موجود تیز دھار درانتیاں ہوا میں لہرا کر آپس میں ٹکرانا شروع ہوجاتی ہیں، گذشتہ دن دنوں سے جاری یہ انہونی واردات سے جہاں عوام کے لئے وقت گذاری کا سامان بن چکا ہے وہیں کچھ لوگ خوفزدہ بھی ہیں۔ جیسے جیسے یہ خبر پھیلتی جارہی ہے ، یہ نظارہ دیکھنے کے لیے آس پاس کے علاقے کے لوگوں جوق درجوق آرہے ہیں،نیترا کیرے کے مقیم کوسپا نامی شخص کے گھر میں یہ ڈرامہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے گھر کی حالت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھانے کے برتن میں یکایک کیڑے نظر آتے ہیں، گھر پر پتھراؤ ہوتا ہے، گھر کے پچھلے جانب رکھی گئی لکڑیاں گھر کے اندر پڑی رہتی ہیں، کان کی بالیاں اچانک آم سے چپک گئیں۔گذشتہ چار دنوں سے یہ انہونی گھر میں ہونے کے باوجو د اہلِ خانہ نے اس کو خفیہ رکھا تھا،مگر گذرتے ایام کے ساتھ جب خوف بڑھنے لگا تو گھر والوں نے سارا ماجرا مقامی لوگوں کو سنا دیا۔خبر کے پھیلتے ہی آس پاس کے لوگ اس منظر آنکھوں سے دیکھنے کے لئے جمع ہونے لگے۔
جو بھی ہو یہاں پیش آرہے انہونی واردات سائنس کے لیے چیلنج کررہی ہیں تو وہیں بعض لوگوں کے لیے تفریح اور اہلِ خانہ کے لئے دردِ سر۔
گاؤں کا ماحول میلے میں تبدیل ہوچکا ہے ، اور گھر کو اور گھر کی بکھری اشیاء کو دیکھنے کے لئے عوام کے آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا