English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر منتخب

share with us

ممبئی۔۳؍ جون (فکروخبرنیوز) حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بالاتفاق آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔مولانا اس سے قبل جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ۲۸ واں اجلاس اندور مدھیہ پردیش کے جامعہ اسلامیہ بنجاری میں جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج کے اجلاس کی پہلی نشست سکریٹری بورڈ مولانا عتیق بستوی کی صدارت میں بعد نماز عصر شروع ہوئی، پہلی نشست خطبہ استقبالیہ سمیت تجاویز ، تعزیت، بورڈ کی سابقہ کارروائی کی تصدیق اور اڈیشہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔بعد نماز مغرب دوسری نشست کا آغاز ہوا، جس کی صدارت مفتی ایولہ نے کی اس اجلاس میں مولانا خالد سیف رحمانی نے رپورٹ پیش کی۔ مولانا رابع حسنی ندویؒ (سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کے سانحہ ارتحال کیوجہ سے خالی جگہ کو پر کرنے کےلیے بورڈ کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ 

 

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ اس سے قبل بورڈ کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہیں اپریل 2021 میں سابق جنرل سیکرٹری مولانا ولی رحمانی کی وفات کے بعد قائم مقام جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد نومبر 2021 میں ہی کانپور کے جلسہ عام میں انہیں مستقل جنرل سکریٹری بنایا گیا۔

خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پانچویں صدر

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پانچویں صدر ہیں۔ یہ بورڈ 1973 میں قائم ہوا اور اس کے پہلے چیئرمین مولانا محمد طیب تھے۔ علی میاں دوسرے صدر اور مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی تیسرے صدر منتخب ہوئے تھے۔ مولانا ربیع حسنی ندوی AIMPLB کے چوتھے صدر تھے۔ وہ جون 2002 سے مسلسل 21 سال تک مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر رہے۔ ان کا انتقال 13 اپریل 2023 کو ہوا جس کے بعد اب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو یہ ذمہ داری ملی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا