English   /   Kannada   /   Nawayathi

الکوثر سمر کلاس کا انعقاد

share with us

بھٹکل(فکروخبر/پریس ریلیز)بھٹکل الکوثر گرلز کالج میں تعلیم کے ساتھ مختلف مفید پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں جس میں سالانہ تعطیلات میں سمر کلاسس کا انعقاد بھی ایک بہت اہم کڑی ہے حسب سابق امسال بھی15مئی سے 25 مئی 2023 تک دس روزہ  سمر کلاسس رکھے گئے جس میں بھٹکل کے مختلف اسکولوں کی پندرہ سال تک کی تقریباً 50 طالبات  شریک تھیں
اس دس روزہ پروگرام میں طالبات کو چند مخصوص سورتوں کی تفسیر , احادیث مبارکہ ,اور دعائیں وغیرہ سکھانے کا اہتمام کیا گیا عقیدہ توحید کے تعلق سے بھی مفید معلومات سے روشناس کرایا گیا الحمد اللہ ان طالبات نے بھی بہت ہیں ہی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب استفادہ کیا 
الکوثر گرلز کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر فنون بھی سکھائے جاتے ہیں اس بار طالبات کو 
کیک ڈیکوریشن اور مہندی ڈیزائن کی تربیت دی گئی اور آخری دن ان کے درمیان مقابلہ رکھا گیا  طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کو خوب اجاگر کیا آخری کڑی کے طور پر ایک خوبصورت اجلاس منعقد کیا گیا ممتاز طالبات کو انعامات دیے گئے اور تمام شریک طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے الحمدللہ 10روزہ تعلیمی پروگرام بہت ہی کامیاب رہا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا