English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر: احمد نگر‘ کا نام بدلنے کا اعلان

share with us
maharashtra, ahmed nagar, eknaath shinde

31؍ مئی 2023 : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ’احمد نگر‘ کا نام بدلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 31 مئی کو انھوں نے اس تعلق سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب احمد نگر ’اہلیادیوی ہولکر نگر‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ اعلان وزیر اعلیٰ نے مالوہ ریاست کی رانی اہلیا بائی ہولکر کے مقامِ پیدائش احمد نگر کے چونڈی میں اہلیابائی ہولکر کی 298ویں جینتی سے متعلق منعقد ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویندر فڑنویس نے اپنے خطاب میں احمد نگر کا نام بدل کر اہلیادیوی ہولکر نگر رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ پھر جب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جلسہ عام سے خطاب کرنے آئے تو انھوں نے کہا کہ ’’سب کی خواہش یہی ہے۔ اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ احمد نگر کا نام بدل کر اہلیادیوی ہولکر نگر‘ کیا جائے گا۔‘‘ اس کے علاوہ آج مہاراشٹر حکومت نے مزید ایک اعلان کیا۔ ریاستی وزیر گریش مہاجن نے بارامتی گورنمنٹ میڈیکل کالج کا نام ’پُنیہ شلوک اہلیادیوی ہولکر گورنمنٹ میڈیکل کالج‘ کرنے کا اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا