English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے لیڈران سے نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار نے کیں ملاقات ، کہا : وہ کانگریس خاندان کا ہیں حصہ

share with us
congress, bjp, dk shivakumar, jagdeesh shutter,

بیلگاوی/ہبلی 31مئی 2023 : کے پی سی سی کے سربراہ اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکماراپنی سرکاری مصروفیات سے وقت نکال کر بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں سے ملنے کے لیے بیلگاوی اور ہبلی گئے، جو انتخابات کے دوران کانگریس میں شامل ہوئے تھے اور اس بات کا ثبوت پیش کیا کہ پارٹی ان کے مفادات کا خیال رکھے گی۔

شیوکمار نے بی جے پی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور ایم ایل سی سے ملاقات کی  جنہوں نے کانگریس میں شامل ہونے کے لیے استعفیٰ دے دیا تھا اور بیلگاوی میں جیت گئے تھے، اسی کے ساتھ کانگریس کی ٹکٹ پر اتنخابات میں ہار کا سامنا کرنے والے ہی بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش بابو راؤ چنچناسور ، شیولنگ گوڑا، گوبی واسو، پوتننا اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام قد آور لیڈروں نے اس وقت کی حکمران بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی نشستیں چھوڑ کر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کانگریس میں شامل ہو گئے۔ وہ اپنا کام کر چکے ہیں۔ اب یہ پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں تقویت دیں۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ وہ انتخابات کے بعد مصروف ہیں اور کانگریس کی 5 گارنٹیوں پر عمل آوری کے سلسلہ میں میٹنگوں کے علاوہ اپنے محکمہ کے اجلاس میں بھی مصروف ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں اب اپنے لیڈروں سے ملنے اور انہیں مضبوط کرنے کے مشن پر ہوں۔ ہم نے اندرونی معاملات پر خوشگوار ماحول میں بات چیت کی اور تجاویز بھی طئے کیں۔ اس کے علاوہ کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ وہ سبھی کانگریس خاندان کا حصہ ہیں۔

میڈیا والوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ وہ میڈیا کے ساتھ ان عہدوں کے بارے میں بات نہیں کر سکتے جو لکشمن ساوادی کو پیش کی جا سکتی ہیں یا انہیں کابینہ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ وہ ہمارے لیڈر ہیں اور انہوں نے پارٹی کی مدد کی ہے۔ اسے چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ہبلی میں انہوں نے کہا کہ شیٹر شاید اسمبلی انتخابات میں ہار گئے ہیں۔ لیکن وہ ہمارے لیڈر بنے ہوئے ہیں اور ہم پارٹی اور ریاست کے لیے ان کی قیادت اور شراکت کی قدر کرتے ہیں

تاہم انہوں نے ان سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ شیٹر کو کیا عہدہ دیا جائے گا یا انہیں ایم ایل سی بنایا جائے گا۔ یہ سب پارٹی کے اندرونی معاملات ہیں۔ میں عوام میں ہر چیز پر بات نہیں کر سکتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا