English   /   Kannada   /   Nawayathi

پریاگ راج میونسپل کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں کھڑکی کا پردہ بنایا گیا ترنگا؟

share with us
up, uttarpardehs, priyag raaj, Indian flag

30؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) اتر پردیش کے پریاگ راج میں ترنگے کی بے عزتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریاگ راج میونسپل کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں پردے کی جگہ ایک کھڑکی پر ترنگا لٹکا دیا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پریاگ راج میونسپل کارپوریشن ایوان کے میٹنگ میں میئر کی کرسی کے پیچھے کی کھڑکی میں ترنگے کو پردہ بنا کر لگا دیا گیا تھا۔ کسی نے اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اَپلوڈ کر دی۔ جب لوگوں نے اسے دیکھا تو ترنگے کا پردہ بنانے والے کی سخت تنقید کی۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریاگ راج میونسپل کارپوریشن میں پہلے 80 وارڈ ہوا کرتے تھے جس میں مجموعی طور پر 80 کونسلر تھے۔ لیکن 2023 میں وارڈوں کی تعداد کو بڑھا کر 100 کر دی گئی اور اسی وجہ سے میٹنگ ہال میں 20 بڑھے کونسلروں کے بیٹھنے کا انتظام کیا جا رہا تھا۔ ایوان میں رینوویشن کا کام اب بھی جاری ہے اور رنگائی پتائی بھی ہو رہی ہے۔ ٹوٹی دیواروں اور فرشوں کی بھی مرمت کی جا رہی ہے تاکہ ہال کو خوبصورت بنایا جا سکے۔ پریاگ راج کے میئر گنیش کیسروانی کے مطابق ایوان کی رنگائی پتائی کا کام اب بھی چل رہا ہے اور اسی درمیان کسی شخص نے یہ کام (ترنگے کو پردہ بنانے کا) ناسمجھی میں کر دیا۔ جس نے بھی یہ کیا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 

قومی آواز کے شکریہ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا