English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں سبھی خواتین اب مفت کر سکیں گی سرکاری بسوں کا سفر

share with us
congress, karnataka news, karnataka, siddaramiah, ram linga reddy,

بنگلورو 30؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کی کانگریس حکومت نے آج اپنا ایک بڑا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب ریاست میں سبھی خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔ وزیر برائے ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی نے آج کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے چار ڈویژن کے منیجنگ ڈائریکٹرس کے ساتھ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔

راملنگا ریڈی نے کہا کہ ریاست کی سبھی خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے ان کے سامنے کوئی شرط نہیں ہے۔ ہمارے اعلانیہ میں ہم نے اے پی ایل اور بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے لیے نافذ منصوبہ پر کسی بھی شرط کا تذکرہ نہیں کیا ہے۔ اب ریاست بھر میں خواتین بس کا مفت سفر کر سکتی ہیں۔

راملنگا ریڈی نے کہا کہ میں منیجنگ ڈائریکٹرس سے بات کی ہے اور پورے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ میں اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدارمیا کو میٹنگ کی رپورٹ (جس میں لاگت اور دیگر تفصیلات شامل ہیں) پیش کروں گا۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا پہلے ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سکریٹری سے بات کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ بدھ کے روز ہونی ہے۔ کابینہ میں اس منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ سدارمیا کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس سلسلے میں اعلان کریں گے۔

راملنگا ریڈی نے یہ بھی جانکاری دی کہ ’’میں نے کورونا وائرس وبا کے دوران ہوئے نقصان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزارت کے تحت چار ٹرانسپورٹ کارپوریشنز کو 350 سے زیادہ ایوارڈس ملے ہیں اور 240 یونٹ کام کر رہی ہیں۔ 23978 گاڑیاں ہیں، 1.04 لاکھ سے زیادہ ملازمین ہیں۔ ہر دن 82.51 لاکھ لوگ ریاست کی ملکیت والی بسوں میں سفر کرتے ہیں۔

قومی آواز کے شکریہ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا