English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : شرابی ندی میں مردہ حالت میں نظر آئیں مچھلیاں ، ڈرینیج کا پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے پھیلی ہے سخت بدبو ، کنؤوں کا پانی ہوگیا خراب ، کیا ہے اصل مسئلہ؟

share with us
bhatkal, drainage, gausiya stree, jamia mohalla, qazia mohalla, qaisar mohtisham, majlise islah wa tanzeem bhatkal,

بھٹکل 30؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) شہر کے چوراہے شمس الدین سرکل کے قریب ڈرینیج پائب لائن کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے شہر کے پرانے علاقے غوثیہ اسٹریٹ ، قاضیا محلہ اور جامعہ محلہ کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آج معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب شرابی ندی کی مچھلیاں مردہ حالت میں تیرتی نظر آئی اور اس کے ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئیں توعوام میں تشویش لاحق ہوگئی اور لوگ جوق در جوق غوثیہ اسٹریٹ کا رخ کرنے لگے۔ سوشیل میڈیا پر کل ایک پیغام بھی وائرل ہوا تھا جس میں قاضیا محلہ اور جامعہ محلہ کے کنؤوں کا پانی خراب ہونے پر لوگ اپنے تشویش کا اظہار کررہے تھے۔

فکروخبر کی ٹیم نے جب علاقہ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ شاید ہی ان کی زندگی میں جامعہ محلہ کے کنؤوں کا پانی خراب ہوا ہو۔ ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ چیز پہلی مرتبہ دیکھی جارہی ہے اور اس کی وجہ سے جتنی مشکلات کا سامنا پڑرہا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

فکروخبر نے جب نائب صدر بلدیہ جناب قیصر محتشم صاحب سے رابطہ کیا تو ان کے مطابق شمس الدین سرکل کے قریب ایک عمارت کی انہدامی کارروائی میں ڈرینیج پائب لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے غوثیہ اسٹریٹ میں پمپنگ سسٹم آن نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سالوں سے شرابی ندی کا پانی ڈرینیج کے پانی کی وجہ سے خراب ہورہا ہے۔ ان کے مطابق کوشش اس بات کی گئی کہ ڈرینیج کا پانی شرابی ندی میں نہ چھوڑا جائے اور اسی پر عمل ہورہا تھا لیکن ڈرینیج کا پانی واپس جانے کی وجہ سے کنؤوں میں پانی چلاگیا۔ اب کوشش کی جارہی ہے کہ رات تک شمس الدین سرکل کے قریب کا مسئلہ حل ہوجائے اور اس کے لیے وہ برابر انجینئر کے رابطہ میں ہے۔

مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داران نے بھی غوثیہ اسٹریٹ کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔ مقامی لوگوں نے سالوں سے ہورہی تکالیف کا تذکرہ کیا اور بار بار کوششوں کے باوجود اس مسئلہ کے حل نہ ہونے پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ تنظیم کے ذمہ داران نے مقامی لوگوں کو یہ کہتے ہوئے مطمئن کرنے کی کوشش کی کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ان کی طرف سے لگاتار کوششیں جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا