English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس وعدے کچھ اور کرتی ہے اور کرتی کچھ اور؟ پانچ انتخابی ضمانتوں پر سابق وزیر اعلیٰ کا پلٹ وار

share with us
congress, bjp, bommai,

بنگلورو 29 مئی 2023(فکروخبر) سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے پیر 29 مئی کو کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اپنی 5 انتخابی ضمانتوں کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

ریاستی بی جے پی سربراہ نلین کمار کٹیل، سابق وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن اور دیگر کے ساتھ بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈروں نے انتخابات کے دوران ہر ایک کو ہر چیز مفت دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب اقتدار میں آنے کے بعد وہ تاخیرپہ تاخیر کرتی جارہی ہے۔

کانگریس کے وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور دیگر وزراء نے حلف برداری کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے تمام 5 ضمانتوں کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے اور حکومتی حکم نامے میں کسی بھی شرط کی بات نہیں کی گئی ہے۔  اب وہ مختلف طریقوں کا اختیار کرنے کی بات کررہے ہیں۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کانگریس وعدہ کچھ کرتی ہے اور کرتی کچھ اور، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان پروجیکٹوں کو نافذ کرنے میں سیاست نہ کرے۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا