English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے محمد عبدان دامداابو دبئی کے مزامیر آلِ داؤد قرآنی مقابلے کے 26 ممتاز مساہمین میں شامل

share with us
bhatkal, dubai, mazameer ale dawood, muhammed abdan damdaabu,

بھٹکل 28؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) دبئی میں منعقدہ مزامیر آل داؤد قرآنی مقابلہ میں امسال پہلے مرحلہ میں ڈھائی سو مساہمین منتخب ہوئے جن میں 26 مساہمین ممتازرہے۔ ان 26 ممتاز مساہمین میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے محمد عبدان ابن حسن غفران دامداابو بھی شامل ہیں۔

محمد عبدان بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے زیراہتمام چلنے والے مرکز عمربن خطاب لتحفیظ القرآن کے طالبِ علم ہیں اور اب تک وہ بائیس پارے حفظ بھی کرچکے ہیں۔

اس مقابلے کی خاص بات یہ رہی ہے کہ اس میں امارات کے ہر دل عزیز قاری شیخ صلاح بوخاطر بطور جج تشریف لائے اور ان ہی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا