English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس وجہ سے پروین نیتارو کی بیوہ کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا

share with us
congress, bjp, parveen netaru, nutan kumari

سلیا 27؍مئی 2023 (فکروخبرنیوز) ریاست میں حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے عارضی سرکاری ملازمین کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جن میں بی جے پی کارکن پروین نیتارو کی بیوہ بھی شامل ہے، جو اپنے شوہر کے قتل کے بعد ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت پر تھیں۔

بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوکری سے برخاستگی کا حکم فوری واپس لیا جائے۔

پروین نیتارو کو 26 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نوتن کماری کو جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں عارضی ملازمت دی گئی۔

چونکہ حکومت کی تبدیلی کے بعد عارضی تقرریاں منسوخ ہو گئیں اس لیے نوتن کماری کو بھی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔

سرکاری ملازمین کی ملازمت سے محرومی پر کانگریس کی سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے 'نفرت کی سیاست' کی مذمت کی جانی چاہیے۔

بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’کانگریس کو بھی فوری طور پر پروین نیتارو کی بیوی کو ملازمت سے برطرف کیے جانے کا حکم واپس لینا چاہیے۔

وارتا بھارتی کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا