English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ماہ کے اندر کانگریس نے پانچ ضمانتیں نافذ نہیں کی تو ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا : کرناٹک کے بی جے پی چیف کھڑا کیا بڑا سوال

share with us
congress, bjp, nalin kumar kateel,

منگلورو 27 مئی 2023 فکروخبرنیوز)  ریاستی بی جے پی صدر اور جنوبی کنڑا کے رکن پارلیمنٹ نلین کمار کتیل نے کہا ہے کہ اگر کانگریس حکومت ایک ماہ کے اندر اپنی تمام پانچ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے تو بی جے پی ریاست گیر تحریک شروع کرے گی۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نلن نے کہا کہ کانگریس حکومت نفرت کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔ انہوں نے یووا مورچہ کے مقتول لیڈر پروین نیتارو کی بیوی نوتنا کماری کو ملازمت سے فارغ کرنے کے ریاستی حکومت کے احکامات پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اسے ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت دی تھی۔ نلن نے حکومت سے اسے ملازمت فراہم کرنے کی اپیل کی اور مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اسے مرکزی حکومت کے اداروں میں ملازمت دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

کانگریس کے ذریعہ بی جے پی کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کی جانچ ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ سی ایم سدارامیا کے خلاف لوک آیکت کیس کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا