English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادات ۲۰۲۰:جمعیۃ علمائے ہند کی کاوشوں سے چار مسلم نوجوان بری

share with us

دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوان اب عدالتوں سے بری ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز کڑکڑڈوما کی عدالت نے دہلی فسادات کے الزام میں برج پوری روڈ اور بھگتی وہار میں فسادات، لوٹ مار اور غیر قانونی اجتماع کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے۔

یہ چار افراد راشد راجہ، شاہ رخ، شعیب عرف چھوٹوا اور شاہنواز ہیں۔ ان کے خلاف کوگلپوری پولیس اسٹیشن میں دفعہ 85/20 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی  اور ان کے خلاف دفعہ 147، 148، 149، 380، 427 کے تحت مقدمات درج کیے گئےتھے۔

اس حوالے سے دو عینی شاہدین عدالت میں پیش ہوئے، ایک گواہ تو مکر گیا  جبکہ دوسرے گواہ نے دوسرے کیس میں عینی شاہد ہونے کی بات مان لی، جس کا مذکورہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر انہیں بری کر دیا۔

واضح رہے کہ ان سب کے کیس میں  جمعیۃ علماء ہند پچھلے تین سالوں سے عدالت میں تینوں ملزمین کی نمائندگی کر رہی ہے۔ ایڈوکیٹ سلیم ملک جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود  مدنی کی ہدایت پر وکیل دفاع ہیں۔

سلیم ملک نے کہا کہ جمعیت کی کوششوں سے یہ لوگ پہلے ہی ضمانت پر باہر ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کی قانونی امور کمیٹی کے اہم رکن مولانا نیاز احمد فاروقی نے کہا کہ جمعیت دہلی فسادات سے متعلق 261 مقدمات کی پیروی کر رہی ہے۔ اس سے قبل جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی نگرانی میں متاثرین کی بحالی کا کام بھی بڑے پیمانے پر کیا  گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا