English   /   Kannada   /   Nawayathi

بچوں کو فروخت کرنے والا بے رحم باپ گرفتار (مزید خبریں )

share with us

پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کی والدہ پر بھی کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے منگلور کے ایک ایڈوکیٹ خاتون کی معاون سے25,000معاوضہ بدلے جعلی دستاویزات تیار کرکے بچوں کوفروخت کر دیا تھا ۔فروخت کئے جانے والے بچوں میں سے ایک ڈیڑھ سالہ بچی تھی جس کو 1.7لاکھ میں بیچا گیا جبکہ نو ماہ کے ایک بچہ کو ڈیڑھ لاکھ روپئے میں فروخت کردیاگیا تھا ۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچوں کو فروخت کرنے کے بعد دلال کو 25,000بھی دئیے گئے تھے ۔ پولیس اب تحقیق کررہی ہے کہ فروخت شدہ بچے کہاں ہیں ۔یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیاجب پولیس کو کسی نے خبر کردی کہ سلیمان نے منگلور کے دو خاندان کومعاشی فوائد کے لیے اپنے بچوں کو بیچ دیا ہے ۔ دوران تحقیق بچوں کے باپ سلیمان نے اپنا جرم قبول کرلیا۔کہا جارہا ہے کہ والدین نے اپنے بچوں کی صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان کو بیچ دیا تھا ۔ پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 


اُرواسنجے کے قاتلوں کی عدالت میں خود سپردگی

منگلور 25؍ مئی (فکروخبرنیوز) کچھ دن قبل پیش آئے ایک قتل معاملے میں قتل کا الزام لے کر گھوم رہے چار ملزمین نے خود کو آج عدالت کے سامنے حاضر کردیا ہے ۔ ان کی شناخت ارشت آلیاس آشو (19) ابھی لاش آلیاس ابھی (22) وکاس اور کارتک ہیں ۔بتایا جارہا ہے کہ اشرت نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سنجے اُ رواکا قتل کردیا تھا۔ سنجے کے ساتھی چنو اور جیا پرکاش کی اشرتھ سے دشمنی تھی اور اس معاملہ میں اس کو دھمکیاں بھی دی جاچکی تھیں ۔۔ واضح رہے کہ اسی مہینہ کی 22تاریخ کو یہ قتل کی واردات پیش آئی تھی۔ جب وہ اپنی سالگرہ منانے کے لیے موڈبدری سے منگلور آیا ہوا تھا ۔ دوپہر کے بعد سنجے گھر نہیں لوٹا جس کے کچھ ہی دیر بعد اس کے والد کو بذریعہ فون ان کے بیٹے سنجے کو قتل کیے جانے کی خبر دی گئی تھی ۔


بے قابو اومنی کار کھائی میں گرگئی : ایک ہلاک ، چار زخمی 

کاسرگوڈ 25؍ مئی (فکروخبرنیوز) بے قابو اومنی کار کھائی میں گرنے کی وجہ سے ایک عمر رسیدہ خاتون کے ہلاک اور دیگر چار کے زخمی ہونے کی واردات کاسرگوڈ کے بڈی یڑکا نامی علاقہ میں آج صبح پیش آئی ہے ۔ مہلوک عورت کی شناخت سورنا کماری (78) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جبکہ شردا (70) سندر نائک (75) اس کی بیوی (68) اور اومنی کار کا ڈرائیور موہن نائک(68) زخمی ہوگئے ہیں جن کو منگلور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اومنی کارکا ڈرائیور توازن کھوبیٹھا جس کی وجہ سے کار کھائی میں گرگئی ۔ یہ لوگ پتور میں اپنے رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا