English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کابینہ توسیع : وزیراعلی اور نائب وزیراعلی نے کونسا قلمدان اپنے پاس رکھا ؟

share with us

کرناٹک میں کانگریس کی نئی حکومت پہلے دن سے ہی پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔ آج 24 کابینہ وزرا کو راج بھون میں حلف دلایا گیا اور پھر ان کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم بھی کی گئی۔ گورنر تھاورچند گہلوت نے نومنتخب وزراء کو حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدارمیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور اسپیکر یو ٹی قادر نے نئے وزرا کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں وزراء میں محکموں کی تقسیم کر دی گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارمیا وزارت مالیات خود دیکھیں گے، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو آبپاشی اور بنگلورو سٹی ڈیولپمنٹ محکمہ ملا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے اپنے پاس کابینہ امور، انٹلیجنس، پرسنل اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمس و محکمہ اطلاعات بھی رکھا ہے۔ جی پرمیشور کو محکمہ داخلہ دیا گیا ہے۔ ایس ایچ کے پاٹل کو لاء اینڈ پارلیمنٹ افیئرس، کے اے منیپا کو فوڈ اینڈ سول سپلائی و کنزیومر افیئر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پریانک کھڑگے کو دیہی ترقی و پنچایت راج محکمہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں حکومت تشکیل پانے کے ایک ہفتہ بعد آج کابینہ کی توسیع ہوئی۔ 27 مئی کو 24 نئے اراکین اسمبلی نے عہدۂ وزارت کا حلف لیا۔ 20 مئی کو وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت 10 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا، اس طرح اب مجموعی طور پر کرناٹک حکومت میں 34 وزراء ہو گئے ہیں۔ آج جن اراکین اسمبلی کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا ان کے نام ہیں ایچ کے پاٹل، کرشنا بائریگوڑا، این چیلووارائے سوامی، کے ونکٹیش، ایچ سی مہادیوپا، ایشور کھنڈرے، کیاتھاسندرا این راجنا، دنیش گنڈو راؤ، شرن بسپا درشناپور، شیوانند پاٹل، تماپور رامپا بلپا، ایس ایس ملکارجن، تنگدگی شیوراج سنگپا، شرن پرکاش رودرپا، پاٹل منکل ویدیہ، لکشمی آر ہیبلکر، رحیم خان، ڈی سدھاکار، سنتوش ایس لاڈ، این ایس بوسیراجو، سریش بی ایس، مدھو بنگارپا، ڈاکٹر ایم سی سدھاکر اور بی ناگیندر۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا