English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : انتخابی ریلیوں کے دوران متنازعہ بیانات دینے والے بی جے پی رہنماؤں پر ہورہا ہے دائرہ تنگ ، سابق وزیر سی این اشوتھ نارائن کے خلاف معاملہ درج ، جانیے وجہ

share with us
congress, bjp, ashwath narayan,

میسورو 24 مئی 2023 : انتخابی ریلیوں کے درمیان متنازعہ بیانات دینے والے بی جے پی رہنماؤں کی مشکلات میں اب اضافہ ہورہا ہے اور ان کا دائرہ تنگ ہوتا جارہا ہے ، ایک کے ہی ایک پر شکنجہ کسنے کی پوری تیاریاں ہوچکی ہیں۔ گرچہ متنازعہ بیانات دینے والے اپنے صفائی پیش کررہے ہیں لیکن ان کے بیانات سے معاشرہ پر کتنا منفی اثرپڑا ہے یہ بات قابلِ غور ہے۔

 کرناٹک کے بی جے پی ایم ایل اے اور سابق وزیرسی این اشوتھ نارائن کے خلاف بدھ کو میسورو ضلع میں نفرت انگیز تقریر کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ریاستی کانگریس یونٹ کے ترجمان ایم لکشمن نے دیوراجا ارس پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چیف منسٹر سدارامیا کو ختم کرنے کے  بیان پر اشوتھ نارائن کے خلاف کارروائی شروع کرے۔

یہ بیان 15 فروری کو منڈیا ضلع کے ستانور گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران دیا گیا تھا۔ کانگریس لیڈروں نے اس سلسلے میں 17 فروری کو پولیس میں شکایت درج کرائی تھی لیکن شکایت پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

 

 

 

لکشمن نے شکایت میں کہا ہے کہ اشوتھ نارائن نے سدارامیا کو قتل کرنے کی کال دے کرعوام کو اشتعال دلایا تھا۔

سماج دشمن عناصر کے دوبارہ اسے نقصان پہنچانے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے اپنی شکایت میں مطالبہ کیا کہ اشوتھ نارائن کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اشوتھ نارائن نے کہا تھا کہ ٹیپوسلطان کی طرح سدارامیا کو بھی ختم کیا جانا چاہیے۔ اس بیان کی وجہ سے ایک نئے تنازعہ نے جنم لیا تھا۔

اشوتھ نارائن نے یہ وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے یہ بیان سدارامیا کو ہرانے کے لیے  دیا تھا ، ان کا مطلب انہیں نقصان نہیں پہنچانا نہیں تھا۔

(آئی اے این ایس کے ان پٹ کے ساتھ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا