English   /   Kannada   /   Nawayathi

نامزد وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف ’’پیغام ‘‘ ارسال کرنا دردِ سر بنا

share with us

بتایا جارہا ہے بے جا الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ رحمت اللہ مالکی نے رہائی کے بعد فکروخبر سے گفتگو کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کلراتقریب 9بجے وسنت نگر میں واقع ان کے رہائش گاہ پر آؤٹ یونیفار م میں کچھ افسر آئے اور نامز د وزیرِ اعلیٰ نریندرمودی کے خلاف نازیبا پیغام ارسال کرنے کے الزام میں تفتیش کرنے کی بات کہتے ہوئے تمام نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔ انہوں نے متنازعہ پیغام کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا دراصل وقاص برماور کے نام پر بیلگام میں ایک شخص نے کیس درج کرائی تھی کہ عام آدمی پارٹی نامی گروپ میں یہ وقاص نے اس طرح کی تصویر ارسال کی ہے ۔ یہ جمعہ کی رات کیس درج کیا گیا تھا، بیلگام پولس نے بنگلور پولس سے رابطہ کیا اور پھر اس طرح یہ گرفتاری عمل میں آئی وقاص کے ساتھ چونکہ اُس وقت دیگر ہم چار دوست بھی موجود تھے صرف ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے بے وجہ ان کو بھی تفتیش کے لئے لے جایا گیا۔فکروخبر کے اس سوال پر کہ کیا واقعی وقاص نے اس طرح کی متنازعہ تصویر ارسال کی تھی تو انہوں نے کہا کہ دراصل کبیر نامی شخص عام آدمی پارٹی میں اس طرح کی تصویر ارسال کی تھی، اس تصویر سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں، عام آدمی پارٹی گروپ میں پیغام ارسال کرنے والے نے وقاص کا نام لیا تھا۔ اس وجہ سے ان کے خلاف شکایت درج کی گئی۔ اب اسی تفصیلات کو اکھٹا کرنے اور چونکہ بلگام میں شکایت درج ہے اس وجہ سے تمام سچائی سامنے لانے کے لیے وقاص کو بلگام لے جایا گیا ہے ۔ فکروخبر کے اس سوال پر کہ کیا جسمانی اذیتوں کا سہارا لیا گیا تو رحمت اللہ نے کہا کہ نہیں ، بلکہ الگ الگ انداز میں قریب چھ افسروں نے تفتیش کی، خاندان کے بارے میں، بنگلور میں رہنے کی وجہ اور دیگر کئی تفتیشی سوال کئے گئے۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی جسمانی اذیت نہیں دی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ بنگلور کی بھٹکلی جماعت نے یہاں بھرپور ساتھ دیا، اور ہمارے رہائی کے لئے خوب جدوجہد کی ، اس کے علاوہ رہائی کے موقع پر تفتیش پر حراست میں لئے جانے والی ایک تحریر پر تمام چاروں طلباء کے دستخط لئے گئے، انہوں نے کہا کہ بے وجہ دوسروں کے الزامات وقاص پر تھوپا جارہا ہے اوروقاص کی جانب سے پیغام بھیجے جانے کی کوئی بھی دلیل موجود نہیں ہے ، البتہ وقاص چونکہ عام آدمی گروپ میں ہے اورا س میں جو بھی تصویر ارسال کی جائے گی تو فون میں محفوظ رہے گی،اسی وجہ سے اس کے موبائل میں محفوظ ہے اس کے علاوہ وقاص کی جانب سے بھیجے جانے کا کوئی بھی ثبوت نہیں ہے ، اُمید ظاہر کی ہے کہ وقاص برماور بھی عنقریب چھوٹ کر باہر آجائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا