English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام: مطاف توسیع منصوبے کو ‘دی سعودی پورٹیکوز’ کا نام دے دیا گیا

share with us

مکہ مکرمہ : 23/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)  مسجد الحرام میں مطاف توسیع منصوبے کو ‘دی سعودی پورٹیکوز’ کا نام دے دیا گیا ، منصوبے کے تحت ایک گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار سے زائد عازمین طواف کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام کی توسیع سے متعلق نیا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا، حرمین شریفین کے ڈائریکٹر جنرل پریزیڈنسی نے اعلان کیا کہ مسجد الحرام میں مطاف توسیع منصوبے کو ‘ دی سعودی پورٹیکوز’ کا نام دیا گیا ہے۔

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ یہ نام کنگ عبدالعزیز بن عبدالرحمان السعود کے وژن کے مطابق رکھا گیا ہے اور مسجد الحرام کی توسیع کا کام مسلسل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار مسجد الحرام کی حدود میں تاریخی توسیع کی جا رہی ہے، منصوبے میں پورٹیکوز کی توسیع بھی شامل ہے۔

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اس کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسجد الحرام میں توسیع کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہی فیصلے پر عمل درآمد 1955 میں شاہ سعود کے دور میں شروع ہوا اور شاہ سعود، شاہ فیصل اور شاہ خالد کے عہد میں ہوتا رہا جبکہ شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کے ادوار میں بھی اس کی تکمیل کی جاتی رہی۔‘

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی نے بتایا کہ اس کی انفرادی خصوصیت یہ ہے کہ وسیع و عریض رقبہ اتنا زیادہ ہے کہ جس کی مثال مسجد الحرام کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ملتی، یہ چار منزلوں پر مشتمل ہے، زمینی، پہلی اور دوسری منزل، چھت سمیت چار منزلیں بنتی ہیں۔

مطاف توسیع منصوبے کے تحت ایک گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار سے زائد عازمین طواف کر سکیں گے، کثیرالمنزلہ پورٹیکوز سے طواف کرنے والے خانہ کعبہ کے براہ راست سامنے ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا