English   /   Kannada   /   Nawayathi

قومِ نوائط کے سب سے پہلے تحصیلدار

share with us

آج فکروخبر آپ کو ایسی شخصیت سے ملوانے جارہا ہے جوکم از کم برسوں کی اس شکایت کو جھوٹا ثابت کریں گے ۔ ہم آپ کو ملوائیں گے ایک ایسی ہستی سے جنہوں نے سرکاری مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے بلآخر تحصیلدار کے عہدے تک پہنچ کر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ان کا پورا نام نورالحسن دامدا فقیہ ا بن محی الدین دامدا فقیہ ہے ۔ یہ ریاستِ تملناڈو کے اوٹی کے گڈلور علاقے میں گذشتہ چھ سال سے تحصیلدار کے عہدے پر فائز ہیں قومِ نوائط کے پہلے تحصیلدار ہونے کے ناطے فکروخبر نے ان سے خصوصی گفت وشنید کی ہے جو قارئین کے سامنے پیش کی جارہی ہے ۔
فکروخبر کے کئی سارے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پیدائش 1949ء میں ہوئی ۔ ان کے والد محی الدین ابوبکرنے 1950ء میں مرڈیشور سے تجارت کے غرض کوئمبتور کا قصد کیا ۔ مرڈیشور میں پیداہونے والے جناب نورالحسن اور ان کے تمام بھائیوں کی تعلیم کوئمبتور میں ہوئی ۔ کوئمبتور میں کامرس اور بی کا م کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 1983ء میں جونےئر اسسٹنٹ کا امتحان دیا او رجنرل کوٹا کے تحت وہ اس عہدے کے لیے منتخب کرلیے گئے ۔ پھر یہاں سے ترقی کرتے ہوئے 1992ء میں جونےئر اسسٹنٹ سے اسسٹنٹ بن گئے ۔ 1995ء میں پھر ترقی ہوئی اور ضلع نیل گری کے حدود میں ریوینیو انسپکٹر کے عہدے پر فائزکردئے گئے ۔ انہوں نے اس موقع پر فکروخبر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام عہدے حاصل کرنا کوئی آسان نہیں تھا۔ ہزاروں لوگ امتحانات دیتے ہیں اس میں سے کامیاب ہونے والوں کو فیصد کے حساب سے منتخب کیا جاتاہے پھر ان کو تربیت دی جاتی ہے اور تربیت میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو متعلقہ عہدوں پر فائزکیا جاتا ہے ۔ 
پھر وہ وقت آیا کہ 1991ء میں ان کی محنت اور لگن کام آئی اور ڈپٹی تحصیلدار کے عہدے پر بٹھادئیے گئے ۔ اس کے بعد بالآخر 2008ء میں قومِ نوائط سے تعلق رکھنے والے سب سے پہلے تحصیلدار بن گئے ۔ فی الحال یہ تحصیلدار کے ہی شعبے میں آنے والے سوشل سروس اسکیم سے جڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکری سے جڑے ہوئے پورے 32سال ہوگئے اب تک کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا داغ ان پر نہیں لگا جس کی وجہ سے وہ مختلف عہدوں سے ترقی کرتے ہوئے تحصیلدار کے عہدے تک پہنچے ۔ ان کا ماننا ہے کہ اگلے دنوں میں ان کو ڈپٹی کلکٹر کا عہدہ مل سکتا ہے مگر بقول ان کے ایک لمبے عرصہ سے سرکاری عہدے سے چمٹے رہنے کے بعد ڈپٹی کلکٹر کا عہدہ مل گیا تو ضلع اور 
آس پاس کی ریاست میں تبادلہ ہوسکتا ہے لیکن وہ اسی کوشش میں ہے کہ حالیہ عہدے پر ہی برقرار رہیں گے۔ فکروخبر کی پوری ٹیم ان کی ملاقات سے جہاں خوش ہیں وہیں بھٹکل واطراف کے قوم نوائط کی نئی نسل جو بالخصوص سرکاری نوکریوں سے بھاگتی ہے ان کو ایک قابلِ عمل راہ دکھلانے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ 

bhtakal first tahseeldar Noorul hasan

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا