English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں متحارب فوجی دھڑوں کا سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق

share with us

 

21/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک نئی قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ اعلان امریکی اور سعودی ثالث کاروں نے کیا۔ اس سے قبل سوڈان میں جنگ بندی کی کئی کوششیں ناکام ہوئیں۔

 

امریکہ اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ساحلی شہر جدہ میں سوڈان کی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے سات روزہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے جو پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق 9:45 بجے سے نافذ ہو گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دونوں فریقین متفق ہوتے ہیں تو جنگ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے سعودی اور امریکی سہولت کاروں کے ساتھ یہ وعدہ کیا کہ معاہدے پر دستخط کے 48 گھنٹوں کے اندر کوئی فوجی فائدہ حاصل نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں فریقین کے درمیان شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد پہنچانے سے متعلق معاہدہ ہوا تھا تاہم دونوں نے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے تھے۔
امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ بات سب کو معلوم ہے کہ فریقین نے پہلے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
’گزشتہ جنگ بندی کے معاہدوں کے برعکس، جدہ میں طے پانے والے معاہدے پر متحارب فریقین نے دستخط کیے اور ایک امریکی اور سعودی اور بین الاقوامی حمایت یافتہ جنگ بندی کے طریقہ کار کے ذریعے اس کی نگرانی کی جائے گی۔‘
دی مانٹیرنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی امریکہ، سعودی عرب اور متحارب دھڑوں کے تین تین نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا