English   /   Kannada   /   Nawayathi

مستقبل قریب میں نیویارک مکمل ڈوب جانے کا اندیشہ : ماہرین

share with us

18/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)امریکی شہر نیویارک سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں نیویارک مکمل ڈوب جائے گا۔

ماہرین نے تحقیق میں بتایا ہے کہ نیویارک 80 لاکھ افراد مقیم ہیں لیکن یہ شہر ہر سال مسلسل ڈوب رہا ہے اور کچھ علاقے تیزی سے کم ہورہے ہیں جس کی وجہ موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی ہوئی سمندری سطح اور اس کی اسکائی لائن پر پھیلی فلک بوس عمارتیں ہیں۔

ایڈوانسنگ ارتھ اینڈ اسپیس سائنس جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے بتایا کہ نیویارک کو تین گنا خطرے کا سامنا ہے جیسا کہ دنیا کی گرمی اور سمندری کی سطح دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے ساحلی شہر خطرات سے دوچار ہیں۔

ایک ماہر ارضیات نے بتایا کہ ساحل، دریا، یا جھیل کے کنارے پر تعمیر ہونے والی ہر اضافی اونچی عمارت مستقبل میں سیلاب کے خطرے میں حصہ ڈال سکتی ہے۔

ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی، شنگھائی، ڈھاکہ، بنکاک، جکارتہ، ماپوتو، لاگوس، قاہرہ، لندن، کوپن ہیگن، نیویارک، لاس اینجلس، بیونس آئرس اور سینٹیاگو ان شہروں میں شامل ہیں جو سطح سمندر میں اضافے سے سب سے زیادہ خطرہ میں ہیں۔

محققین نے کہا کہ چین، امریکا اور بھارت ان ممالک میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہیں۔

محققین نے نشاندہی کی ہے کہ تعمیراتی کثافت اور سطح سمندر میں اضافے کا امتزاج سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرہ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک انوکھی صورت حال کو متحرک کرتا ہے جسے ’کمی’ کہتے ہیں، جسے محض ڈوبنے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں بھارت کے اتراکھنڈ کے قصبے جوشی مٹھ میں دیکھا گیا، جہاں گھروں میں بڑے پیمانے پر دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا