English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کا اقتدار پر قبضہ: شرپسندوں کی بربریت عروج پر

share with us

محمد عائض نے بیان دیا ہے کہ شرپسند چار بائک پر سوار ہوکراچانک اس کی دکان میں گھس گئے اور بوتلوں سے اس پر حملہ کردیا ۔ حملہ کرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔ محمد نے ان سے بچنے کی کوشش کی لیکن ان میں سے ایک نے اس کو دبوج لیا اور اس کو بری طرح پیٹا۔ کچھ دیر بعد وہ ان کے چنگل سے آزاد ہوا اور بعد میں اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ محمد کے مطابق وہ سات میں سے دو لوگ کو پہچانتا ہے جن میں سے ایک کانام نتن پوجاری ہوڈے اور گنیش ہے جبکہ دیگر پانچ افراد کو وہ نہیں جانتا ۔ محمد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ حملہ کرنے کی وجہ نہیں جانتا لیکن ہوسکتا ہے کہ بی جے پی کی جیت کی خوشی میں مدہوش ریلی نے اس پر حملہ کردیا ہو ۔ صحیح حقائق کو منظر عام پر لانے کے لیے فہد نامی شخص نے رکن اسمبلی مادھووراج اور ضلع انچارج ونئی کمار کو جائے واردات پر پہنچنے کے بعد صحیح صورتحال سامنے رکھی لیکن انہوں نے اس کی سنی ان سنی کردی ۔ اس نے مزید کہا کہ کے پی سی سی کے سکریٹری ایم اے غفور کو بلایا گیا جنہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوڈے میں حفاظتی انتظامات کیے جائیں لیکن جب مجھ پر حملہ کیا جارہا تھا تو وہاں موجود پولیس میری حفاظت کے لیے نہیں پہنچی ۔

منگلور یونیورسٹی کے کیمپس سے دو افراد کی لاشیں برآمد

منگلور 18؍ مئی (فکرخبرنیوز) منگلور یونیورسٹی کے کوناجے کیمپس کے کواٹرس میں دو پریمیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت سبرامنیا سے تعلق رکھنے والی تلاکا (52) اور ماڈیکیری کے رامپّا (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ابھی اس بات کاپتہ نہیں چلا ہے کہ یہ قتل تھایا پھر خودکشی ؟ یہ معاملہ آج منظرعام پر آیا ہے جبکہ اس واردات کو ہوئے دو یا تین دن گذرگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ دونوں منگلور یونیورسٹی کے ملازم ہیں ۔ پولیس کمشنر ڈی وائی ایس پی ، اے سی پی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران موقع واردات پر پہنچے اور تحقیقات کیں ۔شبہ کیا جارہا ہے کہ رامپّا نے تلاکا کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے ۔ رامپّا کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی اور تلاکا کی لاش کے قریب چھری پڑی ہوئی تھی اور اطراف میں خون کے نشانا ت بھی موجود تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ تلاکا اپنے پہلے شوہر سے الگ ہوگئیں تھیں۔جبکہ رامپّا شادی شدہ شخص ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا