English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیاست کو تیاگ دینے کا وعدہ بھٹکل رکن اسمبلی نبھائیں

share with us

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ہمارے ووٹ بکھر گئے تھے جس کا حریفوں نے پورا فائدہ اٹھایامگر اس بار سب کو بات سمجھ میں آگئی ۔ اس موقع پر کرشنا نائک نے جملہ ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے نے کچھ دن پہلے یہ کہا تھا کہ اگر کانگریس اس پارلیمانی حلقہ میں ہار گئی تو وہ سیاست کو تیاگ دیں گے ۔ اب وہ وقت آگیا کہ رکن اسمبلی اپنا وعدہ نبھائیں اور سیاست سے مستعفی ہوجائیں ۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ انتخابات سے قبل کاروار میں ضبط کئے نو کروڑ کی روپئے کی تحقیقات کی جائے اور یہ پتہ لگایا جائے کہ انتخابات کے موقع پر یہ روپئے کہاں سے لائے جارہے تھے، کہاں پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ مقامی بی جے پی کے صدر گووندا نائک نے بی جے پی کو ووٹ دینے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آنند کمار ہیگڈے کو جیت دلا کر نریندر مودی کو وزیر اعظم کے عہدہ تک پہنچانے میں مدد کی ۔اس موقع پر بی جے پی کے کئی مقامی کارکنان موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا