English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کی لہر چلی تھی یا پھر کانگریس پر غصہ اُتارا ہندوستانیوں نے ؟

share with us

بی جے پی نے پورے تیس سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اکیلی بی جے پی پارٹی نے بھاری اکثریت سے جیت درج کرنے کے قریب ہے۔ 334 سیٹوں پر این ڈی اے ہے جب کہ صرف بی جے پی نے حکومت بنانے کے لئے درکار جیت کے اعداد کو پار کرتے ہوئے جملہ 283سیٹوں پر آگے ہے۔
بی جے پی کی اس جیت کو دیکھتے ہوئے دہلی کے بی جے پی مرکزی دفتر پر راجناتھ سنگھ کا میڈیا کانفرنس جاری ہے۔ مودی نے وارانسی اور وڈودرا میں بھاری اکثریت سے جیت درج کی۔ یوپی میں اکثریت، بہار میں اکثریت، کرناٹکا میں اکثریت، گجرات میں سوفیصد اکثریت حاصل کرلی ہے،۔مودی نے جیت کے بعد اپنی ماں کے پاس پہنچ کر آشیروادلیا۔ 
پورے ملک میں جہاں بی جے پی کارکنان جیتنے کا جشن منارہے ہیں وہیں شہر بھٹکل میں بھی یہ کارکنان کی خوشی دیکھنے کو ملی۔ شمس الدین سرکل پر پٹاخے جلاتے ہوئے بی جے پی پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ زعفرانی جھنڈا بھی شمس الدین سرکل پر لہرایا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی شہر بھٹکل کے اکثر علاقوں میں بھی بائیک ریالی نکال کر پارٹی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے گذرتے نظر آئے۔ بحرکیف اس بار کے نتائج کو دیکھ کر لگا کہ ہندوستانیوں نے کانگریس کے خلاف موجود اپنے غصہ کا اظہار اپنے حق رائے دہی کردیا۔ کرناٹک میں دھارواڑ، اُترکنڑا، دکشن کنڑا، اُڈپی چکمنگلور، شیموگہ، بیدر تمام کے تمام حلقے بی جے پی کے جھولی میں چلے گئے ہیں،۔ 
(بقیہ تمام ٹھوس خبریں مصدقہ نتائج کے اعلان کے بعد ہی دی جائیں گی)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا